بدھ, اگست 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ وادی کے تین روزہ دورے پر پہنچ گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-16
in اہم ترین
A A
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’قدرتی نظام کا تحفظ ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت‘

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے

سرینگر//
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر‘ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی جو وادی کے تین روزہ دورے پر بدھ کو سرینگر وارد ہوئے ‘نے یہاں تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے جارہے سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں موصوف کمانڈر کے دورہ کشمیر کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ فوجی کمانڈر کو چنار کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل اے ڈی ایس اوجلا نے وادی کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور انہیں مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی۔
بیان میں کہا گیا کہ موصوف فوجی کمانڈر نے اپنے دورے کے دوران چنار کور کے سینئر افسروں کے ساتھ بات چیت کی اور لائن آف کنٹرول پر قائم مستحکم در اندازی مخالف گرڈ کی سراہنا کی۔
فوجی ترجمان نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے کے لئے فوج کے نظم و ضبط کی داد دی۔انہوں نے کہا کہ موصوف کمانڈر نے وادی میں چنار کور کی طرف سے چلائے جانے والے ملی ٹینسی مخالف آپریشنز کی بھی تعریفیں کیں۔
ترجمان نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی نے مختلف ایجنسیوں کی طرف سے کشمیر میں قیام امن کی خاطر اٹھائے جا رہے اقدام کی بھی سراہنا کی۔انہوں نے بتایا کہ شمالی کمان کے کمانڈر نے سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے کامیاب آپریشنز پرفوج کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں قیام امن کی خاطر فوج کی جانب سے زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
فوجی کمانڈر کو اس موقع پر وادی میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
اس موقع پر ناردرن کمانڈر نے کہا کہ فوج کی جانب سے ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کے دوران پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔انہوں نے فوجی آفیسران پر زور دیا کہ آپریشنز کے دوران کم سے کم طاقت کا استعمال پہلی ترجیح ہونی چاہئے ۔
اُن کے مطابق وادی کشمیر میں قیام امن کی خاطر فوج کی جانب سے زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فوج سماج دشمن عناصر اور سرگرم جنگجووں کے منصوبوں کو ناکام بنارہی ہے جس وجہ سے وادی میں امن و امان واپس لوٹ آیا ہے ۔
دفاعی ترجمان کے مطابق عام شہریوں کے ساتھ قریبی تال میل کی وجہ سے ہی مقامی نوجوانوں کی ملی ٹینٹ تنظیموں میں شمولیت کے رجحان میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے ۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوجی کمانڈر کو سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے جارہے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈاکٹر فاروق عبداللہ بھی صدارتی امیدوار ہو سکتے ہیں

Next Post

سابق وزیر ‘بھاجپا ترجمان‘ جے کے این وائی سی ملازمین کے وفد کی سنہا سے ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’قدرتی نظام کا تحفظ ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت‘
اہم ترین

’قدرتی نظام کا تحفظ ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت‘

2026-08-04
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے

2026-08-04
بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب سے کشمیر و کرگل متاثر
اہم ترین

بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب سے کشمیر و کرگل متاثر

2026-08-04
جنتَر منتَر اب احتجاج کیلئے موزوں مقام نہیں؟ سپریم کورٹ کا عرضی پر مرکز سے جواب طلب
اہم ترین

جنتَر منتَر اب احتجاج کیلئے موزوں مقام نہیں؟ سپریم کورٹ کا عرضی پر مرکز سے جواب طلب

2026-08-04
راجوری: مشتبہ دہشت گردوں   کی تلاش کیلئے آپریشن جاری
اہم ترین

آئی جی پی کا سیکورٹی جائزہ  امن خراب کرنے اور  شہریوں کو نشانہ بنانے کی ہر  کوشش ناکام بنانے کی ہدایت

2026-08-04
این آئی اےکاآسیہ اندرابی کیلئے عمر قید کی سزا کا مطالبہ
اہم ترین

آسیہ کی سزا کے خلاف اپیلوں پر این آئی اے سے جواب طلب

2026-08-04
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

پلوامہ میں مشتبہ شخص گرفتار، دستی گرینیڈ اور ملک مخالف پوسٹر برآمد

2026-08-04
 ’دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں ‘
اہم ترین

 ’دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں ‘

2026-08-02
Next Post
سابق وزیر ‘بھاجپا ترجمان‘ جے کے این وائی سی ملازمین کے وفد کی سنہا سے ملاقات

سابق وزیر ‘بھاجپا ترجمان‘ جے کے این وائی سی ملازمین کے وفد کی سنہا سے ملاقات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.