سرینگر//
سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ اور ضلع پلوامہ کے ترال علاقوں میں منگل کی صبح دو مشتبہ آئی ای ڈیز کو بر آمد کیا جن کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے منگل کی صبح شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں ایک مشتبہ آئی ای ڈی کو دیکھا۔انہوں نے کہا کہ اس شئے کو دیکھنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اس جگہ کو محاصرے میں لے کر بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا جنہوں نے اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے پلوامہ کے پنگلش ترال علاقے میں بھی منگل کی صبح ایک مشتبہ آئی ای ڈی کو دیکھا اور اس کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے اس جگہ کو محاصرے میں لے لیا ہے اور بعد میں اس شئی کو بھی بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکاری بنا دیا گیا۔