جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’بھارت کامیزائل نظام محفوظ ‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-16
in اہم ترین
A A
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر/۱۴مارچ(ویب ڈیسک)
انڈیا کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ انڈیا اپنے ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز، دیکھ بھال اور معائنے کے طریقوں کا از سرِ نو جائزہ لے رہا ہے۔
خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق گذشتہ دنوں پاکستانی حدود میں گرنے والے انڈین میزائل کے معاملے پر پارلیمنٹ کو آگاہ کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنے ہتھیاروں کے نظام کی حفاظت اور سکیورٹی کو انتہائی ترجیح دیتے ہیں اور اگر اس نظام میں کوئی کمی پائی گئی تو اسے فوری طور پر دور کیا جائے گا۔‘
راج ناتھ کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر آیا ہے جب گذشتہ ہفتے بدھ کے روز انڈین کی جانب سے ایک میزائل معمول کے معائنے کے دوران پاکستان کی جانب داغ دیا گیا۔ یہ میزائل پاکستان کے شہر میاں چنوں کے قریب گرا تھا جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تھا کیونکہ اس میزائل کا وار ہیڈ فعال نہیں تھا۔
اس واقعے کے بعد پاکستان کی جانب سے اس ’سنگین کوتاہی‘ کی مشترکہ تفتیش کا مطالبہ کیا گیا تھا اور نئی دہلی سے ’غلطی سے میزائل فائر‘ ہونے کو مستقبل میں روکے جانے کے حوالے سے موجود حفاظتی تدابیر کی وضاحت مانگی گئی تھی۔
اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان گذشتہ چند ماہ میں کشیدگی کم ہوئی ہے تاہم عسکری ماہرین نے ماضی میں ان دونوں جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک کے درمیان اس نوعیت کی’غلطیوں کے امکان‘کی تنبیہ کی ہے۔ انڈیا اور پاکستان کے درمیان تین باقاعدہ جنگیں لڑی جا چکی ہیں۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا نے اس واقعے پر اعلیٰ سطحی تفتیش شروع کر دی ہے۔ انھوں نے پارلیمان کو آگاہ کیا کہ اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا ’’میں ہاؤس (پارلیمان) کو تسلی دلاتا ہوں کہ ہمارا میزائل نظام انتہائی محفوظ اور قابل اعتماد ہے۔‘‘ تاہم انھوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ لانچ کیا جانے والا میزائل کس نوعیت کا تھا۔انھوں نے کہا کہ ہماری حفاظتی تدابیر اور پروٹوکولز اعلیٰ ترین معیار کے ہیں اور ان کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ ۱۱ مارچ کو انڈیا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعتراف کیا تھا کہ نو مارچ کو پاکستان کی حدود میں گرنے والا میزائل حادثاتی طور پر انڈیا سے فائر ہوا تھا جس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
انڈیا کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ’’نو مارچ کو معمول کی دیکھ بھال کے دوران ایک تکنیکی خرابی کے باعث میزائل حادثاتی طور پر فائر ہو گیا تھا‘‘۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ اگرچہ یہ ’’حادثہ انتہائی افسوسناک ہے مگر ہمیں یہ جان کر اطمینان ہوا ہے کہ اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘‘۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس پر باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ پاکستانی حدود میں انڈین میزائل گرنے کے واقعے پر بھی بات ہوئی۔
اس سے قبل پیر کے روز چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس واقعے پر پاکستان کی جانب سے تجویز کردہ’مشترکہ تحقیقات‘ کے مطالبے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان براہ راست بات چیت ہونی چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموں کشمیر میںگزشتہ تین برسوں میں یو اے پی اے کے تحت ۷۵۰؍افراد کو گرفتار کیا گیا‘

Next Post

جموںکشمیر میں دفعہ۳۷۰ کی منسوخی سے کافی فائدہ پہنچا : ڈاکٹر جتیندر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
جموںکشمیر میں دفعہ۳۷۰ کی منسوخی سے کافی فائدہ پہنچا : ڈاکٹر جتیندر

جموںکشمیر میں دفعہ۳۷۰ کی منسوخی سے کافی فائدہ پہنچا : ڈاکٹر جتیندر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.