سرینگر/۱۵مارچ
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اِس بات کو دْہرایا ہے کہ مرکز کے انتظام والے جموںوکشمیر میں دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی سے کافی فائدہ پہنچا ہے۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے بجٹ گرانٹ پر لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے اِس بات پر زور دیا کہ دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی سے بدعنوانی کے قانون کی روک تھام کے نفاذ ، درج فہرست ذاتوں اور قبائل کیلئے ریزرویشن، کم عمر میں بچوں کی شادی کا قانون اور جہیز کے خلاف قانون کے نفاذ کیلئے دروازے کھل گئے ہیں۔
جتندر نے بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں۵۰ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری آچکی ہے اور دس ہزار کروڑ روپے مقامی ترقی کے لیے پنچایتوں کے بینک کھاتوں میں جمع کرادیئے گئے ہیں۔
مرکزی وزیر نے اِس بات کو اْجاگر کیا کہ دراندازی میں کمی آئی ہے۔۲۰۱۰ میں یہ چار ہزار ۸۹ تھی، جو پچھلے سال گھٹ کر۷۷ رہ گئی۔