پیر, اکتوبر 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جموں کشمیر میںگزشتہ تین برسوں میں یو اے پی اے کے تحت ۷۵۰؍افراد کو گرفتار کیا گیا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-16
in اہم ترین
A A
’جموں کشمیر میںگزشتہ تین برسوں میں یو اے پی اے کے تحت ۷۵۰؍افراد کو گرفتار کیا گیا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

سرینگر/۱۵مارچ(ویب ڈیسک)
وفاقی وزارت داخلہ نے منگل کو لوک سبھا کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں ۲۰۲۰ تک تین سالوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت کل ۷۵۰؍ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
یہ معلومات ایم ایچ اے کے وزیر مملکت نتیا نند رائے نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
رائے نے کہا کہ۲۰۲۰ میں ۳۴۶ ؍افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ۲۰۱۸ اور ۲۰۱۹ میں بالترتیب ۱۷۷؍اور۲۴۷؍ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
وزیر مملکت نے لوک سبھا ممبر دیب یندوو ادھیکر کے اس سوال کا منفی جواب دیا کہ کیا حکومت کے پاس یو اے پی اے قانون میں ترمیم کرنے کی کوئی تجویز بھی ہے تاکہ ’معصوم افراد کو ہراساں کرنے سے روکا جا سکے‘۔
رائے نے کہا’’قانون کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے‘یو اے پی اے میں خود ساختہ تحفظات سمیت کافی آئینی، ادارہ جاتی اور قانونی تحفظات موجود ہیں۔ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ماضی میں یو اے پی اے میں ترمیم کی گئی ہے۔ فی الحال یو اے پی اے میں کوئی ترمیم زیر غور نہیں ہے‘‘۔
مرکز ی وزیر نے کہا کہ جموں کشمیر میں سال۲۰۲۰ میں دراندازی کے دوران انکاؤنٹر سمیت دہشت گردی کے تشدد میں ۶۲سیکورٹی اہلکار اپنی جانیں گنوا بیٹھے اور ۱۰۶زخمی ہوئے، جب کہ ایسے واقعات سال ۲۰۲۱ میں۴۲ سیکورٹی اہلکار ہلاک اور۱۱۷ زخمی ہوئے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں سرحد پار سے جموں و کشمیر میں دراندازی کی ۱۷۶ کوششیں کی گئیں جن میں ۳۱جنگجومارے گئے۔
رائے نے کہا کہ سرحد پار سے ملی ٹینٹوںکی دراندازی کی کوششیں بنیادی طور پر جموں و کشمیر میں ہوتی ہیں جو سرحد پار سے دہشت گردانہ تشدد، اسپانسر اور حمایت سے متاثر ہوئے ہیں۔
مرکزی وزیر نے ایک تحریری سوال کے جواب میں کہا کہ دستیاب معلومات کے مطابق۲۰۲۰میں دراندازی کی۹۹؍اور۲۰۲۱میں ۷۷ کوششیں ہوئیں جبکہ۲۰۲۰ میں اس طرح کی دراندازی کی کوششوں میں۱۹جنگجومارے گئے اور۲۰۲۱میں ۱۲ملی ٹینٹ مارے گئے اور ایک کو گرفتار کیا گیا۔
وزیر نے کہا کہ۲۰۲۰کے دوران دراندازی کے دوران انکاؤنٹر سمیت ملٹنسی کے تشدد میں۶۲سیکورٹی اہلکار ہلاک اور۱۰۶ زخمی ہوئے، جبکہ ۲۰۲۱ میں ایسے واقعات میں۶۲سیکورٹی اہلکار ہلاک اور ۱۱۷زخمی ہوئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ: زمین کھسکنے کی وجہ سے ۲؍افراد از جان ہوئے‘ دیگر دوزخمی

Next Post

’بھارت کامیزائل نظام محفوظ ‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

2026-10-25
کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ
اہم ترین

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

2026-10-25
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 
اہم ترین

عمر عبداللہ کو کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کیلئے ناموں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا

2026-10-25
ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس
اہم ترین

ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس

2026-10-25
سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں
اہم ترین

سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں

2026-10-25
ڈاکٹرفاروق کا یو این کی انسانی حقوق کمیٹی سے پی او کے کی صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ
اہم ترین

فاروق عبداللہ کا کارکنوں کو حقوق کے لیے ڈٹ کر لڑنے کا مشورہ، کہا ’حوصلہ دکھائیں یا مٹنے کے لیے تیار رہیں‘

2026-10-25
پونچھ راجوری اضلاع میں۱۸۰۰ سی آر پی ایف اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں
اہم ترین

جموں جیل میں تلاشی، سانبہ میں سرنگ مخالف کارروائی

2026-10-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

کانگریس کا عمر کابینہ میں  شامل ہونے سے انکار  ریاستی درجے کی بحالی پر اصرار

2026-10-25
Next Post
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ

’بھارت کامیزائل نظام محفوظ ‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.