اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

فوج سرحدوں پر کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے: ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-17
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں/۱۷ فروری

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا نے حال ہی میں لائن آف کنٹرول پر سرحد پار سے فائرنگ اور آئی ای ڈی حملے کے متعدد واقعات کے درمیان پیر کو کہا کہ ہندوستانی فوج سرحدوں پر کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور دشمن افواج کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

ایل جی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں کوئی تعطل نہیں ہوگا کیونکہ سیکورٹی ایجنسیوں کو اس لعنت کو ختم کرنے اور خطے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے واضح ہدایات دی گئی ہیں۔

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

سنہا نے یہاں کھیلوں کے ایک پروگرام کے موقع پر نامہ نگاروں سے کہا کہ ہندوستانی فوج پوری طرح سے اہل ہے اور سرحد پر منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

ایک جی جموں خطے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر حالیہ واقعات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے جہاں 11 فروری کو جموں خطے کے اکھنور سیکٹر میں مشتبہ دہشت گردوں کے ذریعہ کئے گئے دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) حملے میں ایک کیپٹن سمیت دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

راجوری اور پونچھ اضلاع میں ایل او سی پر سرحد پار سے فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں دو فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے جبکہ گزشتہ ہفتے بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک اور فوجی اہلکار زخمی ہوا تھا۔

بھارتی فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں پاکستان کی جانب سے ’بھاری جانی نقصان‘ ہوا۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 25 فروری 2021 کو جنگ بندی معاہدے کی تجدید کے بعد سے جموں و کشمیر میں سرحدوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی شاذ و نادر ہی ہوئی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں قریبی ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور انہیں دہشت گردی کے خاتمے اور اس ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے لئے واضح ہدایات دی گئی ہیں۔

سنہا نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں کوئی تعطل نہیں ہوگا کیونکہ پہلی ترجیح جموں و کشمیر میں امن و امان برقرار رکھنا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نشیلی ادویات کی خرید و فروخت پر پابندی ناگزیر :نائب وزیر اعلیٰ

Next Post

گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیل ناکافی برفباری کی وجہ سے موخر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
Next Post
کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا کامیاب اختتام

گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیل ناکافی برفباری کی وجہ سے موخر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.