سرینگر//
پولیس نے شمالی کشمیر کے سوپور میں۲منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پوسٹ وار پورہ کی ایک پارٹی نے ڈانگر پورہ میں ایک ناکے کے دوران دو مشکوک افراد کو روکا۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے۱۴۰گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد دنوں کی موقع پر ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
گرفتار شدگان کی شناخت فاروق احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار اور ہلال احمد گنائی ولد فیاض احمد گنائی ساکنان ڈانگر پورہ سوپور کے طور پر ہوئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن سوپور میں این ڈی پی ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سوپور پولیس معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کیلئے پر عزم ہے اور لوگوں سے اس سلسلے میں تعاون فراہم کرنے کی اپیل کرتی ہے ۔