سرینگر//
سرینگر کے شالہ ٹینگ کے ملورہ علاقے میں دوران شب آتشزدگی کی ایک واردات میں پانچ رہائشی شیڈ خاکستر ہوگئے ۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ملورہ شالہ ٹینگ میں جمعرات کی شب۱۰بجے آگ لگنے کے متعلق اطلاع موصول ہوئی۔
عہدیدار نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے کے فوراً بعد تین فائر ٹنڈرس کو جائے واردات پر روانہ کیا گیا جنہوں نے آگ کو قابو میں کر لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں پانچ رہائشی شیڈ خاکستر ہوگئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔