سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے سرینگر میں ایک کالعدم تنظیم کے نظریے کو فروغ دینے والے لٹریچر کو ضبط کیا ہے اور اس ضمن میں بی این ایس ایس ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کی ہیں۔
یہ جانکاری سری نگر پولیس نے جمعہ کو’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا’’ایک کالعدم تنظیم کے نظریے کو فروغ دینے والے لٹریچر کی خفیہ فروخت اور تقسیم کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر سری نگر میں تلاشی کارروائی انجام دی جس کے نتیجے میں۶۶۸کتابیں ضبط کی گئیں‘‘۔
پوسٹ میں زمید کہا گیا کہ اس سلسلے میں بی این ایس ایس کی دفعہ۱۲۶کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔