سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے ۔
فوج کی چنار کور نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج اور پولیس نے پیر کے روز کپوارہ کے بڑی محلہ امرولی میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
فوج نے کہا تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ باردو بر آمد کیا گیا جس میں۲؍اے کے سیریز رائفلیں، گولہ بارود اور جنگی سامان شامل ہے ۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے ۔