سرینگر//
ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے ہفتے کے روز کرگل سے سرینگر کے درمیان اے این ۳۲کرگل کورئیر سروس کا آغاز کیا۔
ضلع مجسٹریٹ کرگل کے ’ایکس‘ہینڈل پر ہفتے کو ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا گیا’’رواں موسم سرما کے لئے اے این۳۲کرگل کورئیر سروس آج سے شروع ہو گئی ہے ‘‘۔
حکام نے بتایا کہ پہلے ہی دن۲۴مسافروں کو ائر لفٹ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سروس کے پہلے دن ایک مسافروں کو کرگل سے سری نگر جبکہ اتنے ہی مسافروں کو سرینگر سے کرگل پہنچایا گیا۔
بتادیں کہ کرگل کورئیر سروس کرگل، سری نگر اور کرگل،جموں روٹس پر منتخب دنوں پر چلتی ہے تاکہ سری نگر، لیہہ قومی شاہراہ پر بھاری برف باری کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں کو سہولیت پہنچ سکے ۔
دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ کرگل شری کانت بالا صاحب سوسے اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ہیڈ کوارٹر) نتن یادو نے کرگل ہوائی اڈے پر تمام انتظامات کا معائنہ کیا اور تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ کرگل کورئیر سروس کے ہموار انتظام کو یقینی بنائیں۔