سرینگر//
سرینگر جموں شاہراہ پر قائم چنانی ناشری ٹنل کے اندر ہفتے کے روز ڈمپر اور ٹیمپو ٹرولر کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز چنانی ناشری ٹنل کے اندرا س وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ڈمپر اور ٹیمپو ٹرولر کے درمیان زور دار ٹکرہوئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور ٹرولر کے اندر پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا ۔حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہوئے پانچ افراد کو رام بن ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔