نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی۱۲ فروری سے امریکہ کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران وہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے کہا کہ مودی کے دورے سے ہندوستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
اپنے امریکی دورے سے قبل مودی ۱۰ سے ۱۲ فروری تک فرانس میں ہوں گے جہاں وہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ اے آئی ایکشن سمٹ کی شریک صدارت کریں گے۔
مصری نے کہا کہ وہ بین الاقوامی تھرمونیوکلیئر تجرباتی ری ایکٹر کے مقام کڈراچے کا بھی دورہ کریں گے جس میں ہندوستان شراکت دار ہے۔