سرینگر//
جموں و کشمیر پولیس میر واعظ عمر فاروق کی نئی دہلی میں حالیہ مصروفیات کے بعد ان کی سیکورٹی بحال کرنے پر غور کر رہی ہے۔
میرواعظ عمر فاروق نے مذہبی لیڈروں کے وفد کی سربراہی کرتے ہوئے وقف (ترمیمی) بل ۲۰۲۴ پر جوائنٹ پارلیامانی کمیٹی (جے پی سی) کے ساتھ تبادلہ خیال، اے آئی ایم یو ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی سمیت ممتاز سول سوسائٹی ممبران اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
عمر فاروق جمعیتہ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی، دہلی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد کاندھلوی اور فتح پوری مسجد کے مفتی مکرم احمد اور مہاجر کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد سے بھی ملاقات کی۔
میرواعظ کی سرکاری ذرائع کے مطابق دہلی میں مصروفیات کے بعد مختلف حلقوں سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
حکام نے ان مصروفیات کے بعد میرواعظ کوآن لائن دھمکیوں کا نوٹس لیا ہے، خاص طور پر کشمیری پنڈت برادری تک ان کی رسائی۔
اس تخمینے کی بنیاد پر، پولیس نے ان کے سیکورٹی کور کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو۲۰۱۹ میں واپس لے لیا گیا تھا۔