نئی دہلی//
اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو افراد کے قبضے سے۸ء۷ کروڑ روپے مالیت کے سونے کے سکے ضبط کیے گئے ہیں۔
جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ملزمین کو بدھ کے روز ملان سے پہنچنے کے بعد روکا گیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سامان کے اسکین میں کچھ بھی غیر معمولی نہیں پایا گیا، لیکن ذاتی تلاشی کے دوران پلاسٹک کے لفافوں میں لپٹے سونے کے سکے چھپائے گئے دو خاص طور پر ڈیزائن کردہ کمر بیلٹ برآمد ہوئے۔
کسٹم ڈپارٹمنٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ عہدیداروں نے۰۹۲ء۱۰ کلو گرام سونے کے سکے ضبط کیے جن کی مالیت تقریباً۸ء۷ کروڑ روپے ہے۔
مزید تفتیش کیلئے مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔