سرینگر//
کشمیر میںچالیس روزہ چلہ کلان بغیر کسی بڑے پیمانے کی برف باری کے خشک موسم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جبکہ بیس روزہ ’چلہ خورد‘ شروع ہوا ہے۔
چالیس روزہ چلہ کلان کے دوران گرچہ ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا زور جاری رہا تاہم وسیع پیمانے پر بھاری برف باری نہیں ہوئی۔
سرینگر میں۲۱دسمبر یعنی چلہ کلان کے پہلے ہی دن شبانہ درجہ حرارت منفی۵ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جو گذشتہ ۱۳۳برسوں میں سری نگر میں ماہ دسمبر میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے ۔
معمول کے برعکس اس چلہ کلان کے دوران طویل خراب موسمی صورتحال دیکھنے کو نہیں ملی بلکہ زیادہ تر ایام نہ صرف خشک رہے بلکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس سخت ترین موسم کے آخری۲۹دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں بارش میں۸۷فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس دوران صرف۵ء۱۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
چلہ کلان کے اختتام کے بعد ۲۰روزہ چلہ خورد شروع ہوا ہے گرچہ اس میں بھی بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم سردی کا زور زیادہ نہیں ہوتا ہے ۔
اس دوران ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جموں و کشمیر میں بارش اور برفباری کے نئے مرحلے کی پیش گوئی کی ہے کیونکہ یکم اور ۳فروری کو دو بار مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کا امکان ہے۔
توقع ہے کہ یہ موسمی نظام ۵ فروری تک خطے کو متاثر کرے گا ، خاص طور پر تازہ برفباری کے ساتھ پہاڑی علاقوں کو متاثر کرے گا۔
مغربی ہوائیں اس خطے میں موسم سرما کی بارش کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آنے والی ہوائیں زیادہ اونچائیوں پر انتہائی ضروری برفباری ہوسکتی ہے ، گلیشیئرز اور آبی وسائل کو دوبارہ بھر سکتے ہیں ، جو کشمیر کے زراعت اور پن بجلی کے شعبوں کیلئے ضروری ہیں۔
ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے ۔
گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۱ء۰ڈگری سینٹی گریڈ اور۱ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ اور۷ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ‘ منفی۹ء۱ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۹۰ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔