جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

محبوبہ کی نتیش کمار اور نائیڈو سے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرنے کی اپیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-31
in تازہ تریں
A A
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام

Mehbooba

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/31 جنوری

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو کو خط لکھ کر مجوزہ وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرنے اور اسے قومی اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے سے روکنے کی اپیل کی ہے۔

اپنے خط میں جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے بل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’غیر آئینی، ناقابل قبول اور آمرانہ‘ قرار دیا۔

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

محبوبہ نے دلیل دی کہ مجوزہ ترامیم وقف ایکٹ کے بنیادی مقصد کو براہ راست نقصان پہنچاتی ہیں ، جو مسلم کمیونٹی کےلئے مذہبی اور خیراتی مقاصد کےلئے وقف جائیدادوں کی حفاظت اور تحفظ کرنا ہے۔

پی ڈی پی صدر نے لکھا کہ یہ بل ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب گزشتہ ایک دہائی سے مسلمانوں کو منظم طریقے سے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، انہیں بے اختیار اور سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر پسماندہ کیا جا رہا ہے۔

محبوبہ نے حکومت پر حزب اختلاف کے خدشات کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پارلیمانی مشاورت کے عمل کو متاثرہ برادری کے ساتھ رابطے کی حقیقی کوششوں کے بغیر ایک ’تماشہ‘ قرار دیا۔

پی ڈی پی صدر نے مزید متنبہ کیا کہ یہ بل ”ہمارے آئین کے ذریعہ ضمانت دیئے گئے بنیادی حقوق پر براہ راست حملہ“ کی نمائندگی کرتا ہے اور”اکثریت پسندی کی عکاسی کرتا ہے جس نے 2014 کے بعد سے تعصب اور مسلمانوں کو پسماندگی کو ہوا دی ہے“۔

محبوبہ نے مہاتما گاندھی کے جامع ہندوستان کے وڑن کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل ملک کے سیکولر تانے بانے کے لئے خطرہ ہے۔

این ڈی اے حکومت کے دونوں اہم اتحادی نتیش کمار اور نائیڈو سے اپیل کرتے ہوئے محبوبہ نے ان پر زور دیا کہ وہ بل کو روکنے کےلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور متنبہ کیا کہ اس کی منظوری سے قومی اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

پی ڈی پی صدر نے کہا”آپ ہمیشہ سے ہمارے آئین پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور گنگا جمنی تہذیب (مشترکہ ثقافت) کے جذبے کی مسلسل حمایت کرتے رہے ہیں۔ آج این ڈی اے کے اہم ارکان کی حیثیت سے آپ اس معاملے پر اثر انداز ہونے اور اس حملے کو روکنے کے لئے منفرد پوزیشن میں ہیں“۔

مجوزہ وقف ترمیمی بل نے بڑے پیمانے پر بحث کو جنم دیا ہے ، جس میں حزب اختلاف کی جماعتوں اور اقلیتی تنظیموں نے سخت اعتراضات کا اظہار کیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چالیس روزہ چلہ کلان اختتام پذیر‘موسم میں کسی نمایاں تبدیلی کا امکان نہیں

Next Post

بے روزگاری کی شرح 3.2 فیصد تک کم ہوئی :اقتصادی سروے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
اقتصادی سروے ۲۳۔۲۰۲۴:مالی سال ۲۰۲۵ میں حقیقی جی ڈی پی۵ء۶ سے۷ فیصد رہنے کا تخمینہ

بے روزگاری کی شرح 3.2 فیصد تک کم ہوئی :اقتصادی سروے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.