جموں//
جموںکشمیر کے راجوری ضلع میں پولیس نے دو درجن کے قریب مقامات پر چھاپے مارے جس دوران مکینوں سے پوچھ تاچھ کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق جموںکشمیر پولیس نے راجوری اور پونچھ کے جڑواں اضلاع میں پاک مقیم ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق بدھ کے روز جموں وکشمیر پولیس نے راجوری میں۲۵مقامات پر چھاپے مارے جس دوران کئی افراد سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ چھاپہ ماری کے دوران رہائشی مکانوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے ۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔