اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آئندہ ایک ہفتہ موسم خراب رہنے کا امکان

وادی میں۲۹جنوری کی شام سے۳۱جنوری تک کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں ہوں گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-29
in اہم ترین
A A
کشمیر میں۲۹جنوری سے۵فروری تک موسم خراب رہنے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری واقع ہوئی :محکمہ موسمیات
سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران برف و باراں کا امکان ہے ۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۲۹کی شام تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔۲۹جنوری کی شام سے مغربی ہوائیں وادی میں داخل ہوسکتی ہیں‘جس کے نتیجے میں وادی میں۲۹جنوری کی شام سے۳۱جنوری تک کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ وادی میں یکم اور۲فروری کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کچھ بالائی و درمیانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ۳فروری کو بھی موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں۴فروری سے ۵فروری کی سہہ پہر تک بھی کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ۲۹جنوری کے بعد وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں۲سے۴ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ متوقع ہے ۔انہوں نے سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے موسمیاتی ایڈئوئزری پر عمل کرنے کو کہا ہے ۔
ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے ۔گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۹ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۳ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۱ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۱ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۱ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۱ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب۸ء۰؍ اور ۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب۶ء۰؍ اور۱ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۷ء۱‘ منفی۹ء۰؍اور منفی۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۹ء۵ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۹ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔دراس میں شبانہ درجہ حرارت منفی۵ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مغل روڈ کو قابل آمد و رفت بنانے کیلئے کام جاری‘ قومی شاہراہ کھلی

Next Post

راجوری میں متعدد مقامات پر پولیس کے چھاپے ‘پوچھ تاچھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی

راجوری میں متعدد مقامات پر پولیس کے چھاپے ‘پوچھ تاچھ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.