سرینگر//
پولیس نے جنوبی کشمیر میں اونتی پورہ کے پامپور علاقے میں۳منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن پامپور کی ایک پارٹی نے گالندر کراسنگ پر گاڑیوں کی چکنگ کے دوران ایک سکوٹی کو روکا جس پر تین افراد سوار تھے ۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے۱۶۰ء۸کلو پسا ہوا پوست کا بھوسا بر آمد کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تینوں کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا اور جرم کیلئے استعمال کی جانی والی سکوٹی کو بھی ضبط کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت اویس گل ولد غلام محمد بٹ ساکن درنگہ بل پانپور، طارق احمد شیخ ولد غلام قادر ساکن تولہ باغ پامپور اور مشتاق احمد میر ولد عبد الخالق میر ساکن نمبلہ بل پامپور کے طور پر کی گئی ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پامپور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔