سرینگر//
سرینگر کے لالچوک میں بڈشاہ پل کے نزدیک پیر کے روز دو ماہ سے لاپتہ ایک شہری کی لاش بر آمد ہو ئی۔
لاش کی شناخت ہلال احمد ڈار ولد بلال احمد ڈار ساکن پالا پورہ پارمپورہ کے طور پر ہوئی جو گزشتہ دو ماہ سے لاپتہ تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں بڈشاہ پل کے نزدیک مقامی لوگوں نے پیر کو ایک لاش دیکھی جس کے بعد انہوں پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
ادھر پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔