جموں///
جموںکشمیر کے پونچھ ضلع میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک آئی ای ڈی برآمد ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے معمول کی چیکنگ کے دوران پونچھ کے دگوار سیکٹر میں ایک آئی ای ڈی کو پایا اور فوری طورپر اس ضمن میں بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو آگاہ کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ بم ناکارہ بنانے والی ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور بغیر کسی نقصان کے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے دگوار علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے اور یہ رپورٹ فائل کرنے تک علاقے میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری تھا۔