سوپور/20جنوری
سوپور کے زالورہ کے گجر پتی علاقے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں زخمی ہونے والا فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
کل شام علاقے میں انکاو¿نٹر شروع ہوا۔
ایک عہدیدار نے ایک مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گزشتہ رات اندھیرے کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا تھا۔ دن کی پہلی روشنی کے ساتھ ہی تازہ فائرنگ دوبارہ شروع ہوگئی۔ اس تصادم میں ایک فوجی زخمی ہوا اور اسے اسپتال لے جایا گیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ زخمی فوجی جوان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اتوار کے روز فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے گجرپتی علاقے کا محاصرہ کیا جس کے دوران ایک خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کیا گیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ تلاشی کے دوران سیکورٹی فورسز کی ٹیم پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں علاقے میں انکاو¿نٹر شروع ہوگیا۔
دفاعی ذرائع کے مطابق زالورہ ، گجر پتی علاقوں کو پوری طرح سے سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔