بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

غزہ میں آج سے جنگ بندی شروع 

جنگ بندی سے پہلے آخری دن بھی اسرائیلی بمباری میں متعدد فلسطینی ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-19
in اہم ترین
A A
غزہ میں آج سے جنگ بندی شروع 

KHAN YUNIS, GAZA - JANUARY 15: Palestinian Attiya family, who fled from Rafah due to the Israeli army's attacks, mourn as their 4-month-old baby Alaa Yousef Abu Attiye died as a result of the delay in his travel abroad for treatment due to the closed border gates in Khan Yunis, Gaza on January 15, 2025. (Photo by Hani Alshaer/Anadolu via Getty Images)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

نیتن یاہو کابینہ کی جنگ بندی کی منطور ی ‘یرغمالیوں کے بدلے سینکڑوں فلسطینی بچوں‘عورتوں اور مردوں کو رہا کیا جائیگا
سرینگر//(ویب ڈیسک)
اسرائیل اور فلسطینی عسکری تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی کا آغاز اتوار سے ہو گا تاہم اسرائیلی طیاروں نے ہفتے کو بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق غزہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے وسطی اور جنوبی غزہ کے علاقوں میں بمباری کی ہے جب کہ اسرائیلی ٹینکوں نے زیتون کے علاقے میں گولہ باری کی ہے۔
غزہ کے صحت کے حکام کے مطابق مواسی کے علاقے میں ہونے والی فضائی کارروائی میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ فریقین کے درمیان بدھ کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم ۱۲۳ فلسطینی مارے گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے ہفتے کی علی الصباح غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد فلسطینی عسکری تنظیم حماس سے۱۵ ماہ سے جاری جنگ کو روکنے اور درجنوں یرغمالوں کی رہائی عمل میں آئے گی۔
جنگ بندی کی خبروں کے باوجود ہفتے کو وسطی اسرائیل میں سائرن کی آوازیں بھی سنائی دیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے یمن سے آنے والے میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا ہے۔
اسرائیلی سرکاری پریس آفس کی طرف سے فراہم کردہ اس تصویر میں، وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے، ۱۷ جنوری‘۲۰۲۵ کو یروشلم میں، غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر ووٹ دینے کے لیے اپنی سکیورٹی کابینہ کو بلایا۔
قطر نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا آغاز اتوار کی صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ہو گا۔
قطری وزیرِ خارجہ ماجد الانصاری نے ہفتے کو سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا کہ معاہدے کے تحت جنگ بندی کا آغاز اتوار کی صبح سے ہو گا لیکن شہریوں کو مشورہ ہے کہ وہ حکام کی ہدایات کا انتظار کریں۔
واضح رہے کہ امریکہ، قطر اور مصر غزہ جنگ بندی معاہدے کے ثالث ہیں اور ثالثوں نے ہی بدھ کو جنگ بندی معاہدے کا اعلان کیا تھا۔
جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں آئندہ چھ ہفتوں کے دوران حماس۳۳ یرغمالوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینیوں کو آزاد کر دیا جائے گا۔’اے پی‘ کے مطابق حماس نے جنگ بندی کے پہلے روز ہی تین خواتین یرغمالوں کی رہائی پر اتفاق کیا ہے جب کہ جنگ بندی کے ساتویں دن چار اور بقیہ۲۶ یرغمالی پانچ ہفتوں کے دوران چھوڑے جائیں گے۔
جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران ہی اسرائیلی فوج کے مرد اہلکاروں سمیت بقیہ یرغمالوں کی بازیابی پر بھی مذاکرات ہوں گے۔
حماس کا کہنا ہے کہ بقیہ یرغمالی اس وقت تک نہیں چھوڑیں جائیں گے جب تک جنگ کا مکمل خاتمہ اور اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا نہیں ہوجاتا۔
اسرائیل کی وزارتِ انصاف نے۷۰۰ سے زیادہ فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کی ہے جنہیں جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں رہا کیا جائے گا۔ رہائی پانے والوں میں تمام نوجوان اور خواتین ہیں۔ وزارتِ انصاف کے مطابق قیدیوں کو اتوار کی شام چار بجے سے پہلے نہیں چھوڑا جائے گا۔
جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی فوجی بفرزون کی طرف لوٹ جائیں گے جو غزہ کے اندر اسرائیلی سرحد کے قریب ہے۔ جس کے بعد نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی ہو گی۔
دوسری جانب مصر کی وزارتِ صحت کے مطابق ہفتے کی صبح حکومتی وزرا نے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل اور زخمیوں کے انخلا کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سینا کے علاقے کا دورہ کیا۔
واضح رہے کہ حماس نے سات اکتوبر ۲۰۲۳ کو اسرائیل پر دہشت گرد حملہ کر کے اسرائیلی حکام کے مطابق۱۲۰۰؍ افراد کو ہلاک اور ۲۵۰ کو یرغمال بنا لیا تھا۔
اسرائیل کی غزہ میں زمینی و فضائی کارروائی میں غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق۴۶ ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ صحت کے حکام کی جانب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد میں سویلینز اور عسکریت پسندوں کی تفریق نہیں ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی جی کشمیر کا یوم جمہوریہ کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ

Next Post

سوپورجھڑپ: فائرنگ سے زخمی فوجی دم تو ڑ بیٹھا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
بارہمولہ جھڑپ میں زخمی فوجی اہلکار دم توڑ بیٹھا

سوپورجھڑپ: فائرنگ سے زخمی فوجی دم تو ڑ بیٹھا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.