جموں//
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ گذشتہ زائد از دو ہفتوں سے مسلسل بند ہے ۔
تاہم ضلع مجسٹریٹ پونچھ وکاس کنڈل نے میڈیا کو بتایا کہ اس روڈ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس روڈ کو بی آر او کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ان کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی اس کو کھولا جائے گا۔
ادھر وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل حسب معمول جاری ہے ۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ مغل روڈ، سنتھن روڈ اور بھدرواہ چمبا روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز بند ہے ۔
بتادیں کہ ان سڑکوں پر۲۷دسمبر سے بھاری باری کے بعد ٹریفک کو بند کر دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سونہ مرگ کرگل روڈ پر بی آر او کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل حسب معمول جاری ہے ۔
مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ مٹی کے تودے یا چٹانیں کھسک آںے کے خدشات کے پیش نظر بانہال اور رام بن کے درمیان غیر ضروری طور پر ٹھہرنے سے اجتناب کریں اور شاہراہ پر دن کے دوران ہی سفر اختیار کریں۔