اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرحدوں پر فوج کی چوکسی سے ہی ہم رات کو آرام سے سوتے ہیں:وزیر اعلیٰ

’ ہمیں پختہ یقین ہے کہ آپ سرحدوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کر رہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-15
in اہم ترین
A A
سرحدوں پر فوج کی چوکسی سے ہی ہم رات کو آرام سے سوتے ہیں:وزیر اعلیٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

اکھنور//
جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے منگل کو کہا کہ فوجیوں کی چوکس رہنے کی وجہ سے لوگ رات کے وقت آرام سے سوتے ہیں۔
وہ بھارتی فوج کی جانب سے منعقدہ سابق فوجیوں کی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس تقریب کو بھارتی فوج نے اکھنور سے براہ راست نشر کیا۔
عمر عبداللہ نے سابق فوجی جوانوں کی خدمات اور قربانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کل کی پرواہ نہیں کی، آپ نے اپنی پوری سروس کے دوران قربانیاں دی ہیں۔
وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا’’اب ہماری باری ہے کہ آپ کی دیکھ بھال کریں۔ اگر ہم رات کو سوتے ہیں تو اس کی وجہ لائن آف کنٹرول پر آپ کی چوکسی ہے۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ آپ سرحدوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کر رہے ہیں‘‘۔
عمر عبداللہ نے مزید یقین دلایا کہ جموں و کشمیر حکومت بھرتی کے عمل میں فوجیوں کیلئے رکھے گئے ریزرویشن کا خیال رکھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھرتی میں جو سابق فوجیوں کے لئے ریزرویشن ہے اس کو استعمال کیا جائے گا اور ان کے لئے مختص مالی اسکیموں کو عمل میں لانے کے لئے کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’میری کابینہ میں بھی ایک سابق فوجی کا بیٹا ستیش شرما بحیثیت وزیر میری مدد کر رہا ہے اور ہم دونوں آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ جہاں بھی آپ کو ہماری ضرروت پڑے گی ہم آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے ‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سابق فوجیوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کریں۔
وزیر اعلیٰ نے سابق فوجیوں پر بھی زور دیا کہ وہ نظام میں کسی بھی تشویش یا خلا کو اجاگر کریں تاکہ انہیں فوری طور پر دور کیا جاسکے۔
ان کاکہنا تھا’’اگر ہماری کوششوں میں کوئی چیلنج یا کمزوری ہے تو براہ مہربانی انہیں ہماری توجہ میں لائیں تاکہ ہم ان کو حل کرنے کیلئے مل کر کام کرسکیں۔ ہم اسی لگن کے ساتھ آپ کی خدمت کرنے کے لئے پرعزم ہیں جو آپ نے ملک کی خدمت میں دکھائی تھی۔‘‘
اس سے قبل وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں کے اکھنور بیلٹ میں ۱۰۸ فٹ اونچا قومی پرچم لہرایا اور ایک ہیریٹیج میوزیم کا افتتاح کیا۔ ان کے ساتھ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مغل روڈ ، سنتھن روڈ ہنوز بند قومی شاہراہ حسب معمول کھلی

Next Post

۱۶جنوری کوکشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کاامکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post

۱۶جنوری کوکشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کاامکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.