جموں//
جموںکشمیر کے راجوری میں ایل او سی کے نزدیک پرا سرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چھ فوجی جوان شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب ایل او سی پر تعینات افواج کھمبا فورٹ نوشہرہ میں معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران زور دار دھماکہ ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ زیر زمین بارودی سرنگ کے دھماکے میں چھ جوان شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹرمیں فوجی جوان معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران ایک جوان کا پیر زیر زمین بارودی سرنگ پر پڑا جس دوران زور دار دھماکہ ہوا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔