جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’کشمیر اور دہلی میں دل کی دوری ختم کررہے ہیں‘

’ماضی میں حکومتوں کے مختلف سلوک کی وجہ سے اس خطے کے لوگ اس طرح ملک سے نہیں جڑے جس طرح جڑنا چاہیے تھا‘ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-15
in اہم ترین
A A
کانگریس کا راج گھوٹالوں کی یاد دلاتا ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بغیر جموںکشمیر نا مکمل‘وہاں کے لوگوں کو باوقار زندگی سے محروم رکھا جا رہا ہے:راج ناتھ
اکھنور//
وزیر دفاع ‘راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے دلوں کے درمیان فاصلہ کم کرنے کی کوششوں کے لئے جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ کی ستائش کی اور اس بات پر زور دیا کہ بی جے پی حکومت دہلی اور کشمیر کے ساتھ یکساں سلوک کرتی ہے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نویں آرمڈ فورسز ویٹرنز ڈے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی توجہ کشمیر اور باقی ہندوستان کے درمیان خلیج کو ختم کرنے پر مرکوز ہے۔
سنگھ نے کہا کہ ماضی میں کشمیر کے ساتھ (پچھلی حکومتوں نے) مختلف سلوک کیا تھا جس کے نتیجے میں خطے میں ہمارے بھائی اور بہنیں دہلی سے اس طرح جڑ نہیں سکے جیسے اسے ہونا چاہئے تھا۔ ’’میں ماضی میں نہیں جانا چاہتا کیونکہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ ہم کشمیر اور ملک کے باقی حصوں کے درمیان’دل کی دوری‘ کو ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں‘‘۔
وزیر دفاع نے کہا’’میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے اس چھوٹے سے خلا (جو اب بھی موجود ہے) کو دور کرنے میں مدد کیلئے صحیح قدم اٹھائے ہیں‘‘۔
سنگھ نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح کشمیر اور ملک کے باقی حصوں کے درمیان موجودہ فرق کو ختم کرنا ہے۔ ’’جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ اس سمت میں قدم اٹھا رہے ہیں۔ اکھنور میں ویٹرنز ڈے کی تقریبات سے ثابت ہوتا ہے کہ اکھنور کا ہمارے دلوں میں وہی مقام ہے جو دہلی کا ہے‘‘۔
  سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر سے دفعہ۳۷۰کو ختم کر کے دہشت گردی کا خاتمہ شروع کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں یہاں کے حالات کافی حد تک بدل چکے ہیں۔انہوں نے کہا’’جموں کشمیر پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بغیر نامکمل ہے اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر ہندوستان کا تاج ہے جو پاکستان کیلئے غیر ملکی علاقے سے زیادہ کچھ نہیں ہے ‘‘۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا’’پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں رہنے والے لوگوں کو باوقار زندگی سے محروم رکھا جا رہا ہے اور پاکستان کے حکمران مذہب کے نام پر انہیں بھارت کے خلاف بھڑکانے اور گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔
سنگھ نے کہا’’پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی زمین کو دہشت گردی کے خطرناک کاروبار کو چلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ اب بھی وہاں چل رہے ہیں سرحد سے ملحقہ علاقوں میں لانچ پیڈز بنائے گئے ہیں بھارتی حکومت سب کچھ جانتی ہے اور پاکستان کو انہیں ختم کرنا ہو گا‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ فوجی جوان قربانیاں دے کر قوم کو دہشت گردی سے محفوظ رکھ رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے ۱۹۶۵ کی پاک بھارت جنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ ۱۹۶۵ میں اکھنور میں لڑی گئی تھی۔ بھارت پاکستانی فوج کی کوششوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوگیا۔ ہندوستان نے تاریخ میں لڑی گئی تمام جنگوں میں ہمیشہ پاکستان کو شکست دی ہے۔
سنگھ نے پاکستان کے ساتھ جاری چیلنجوں پر بھی بات کی اور کہا کہ پاکستان ۱۹۶۵سے غیر قانونی دراندازی اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔’’ ہمارے مسلمان بھائیوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ آج بھی ہندوستان میں داخل ہونے والے ۸۰ فیصد سے زیادہ دہشت گرد پاکستان سے ہیں۔ سرحد پار دہشت گردی ۱۹۶۵ میں ہی ختم ہو جاتی لیکن اس وقت کی مرکزی حکومت جنگ میں حاصل ہونے والے تزویراتی فائدے کو اسٹریٹجک فائدے میں تبدیل کرنے میں ناکام رہی‘‘۔
وزیر دفاع نے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) کے معاملے پر بھی خطاب کرتے ہوئے کہا’’جموں و کشمیر پی او کے کے بغیر نامکمل ہے۔ پی او کے پاکستان کیلئے ایک غیر ملکی علاقے سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ پی او کے کی زمین کا استعمال دہشت گردی کا کاروبار چلانے کیلئے کیا جارہا ہے۔ پی او کے میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ چلائے جا رہے ہیں۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے متنبہ کیا کہ پاکستان کو انہیں تباہ کرنا پڑے گا، ورنہ اس کے نتائج برآمد ہوں گے۔‘‘
سنگھ کاکہنا تھا’’میں مکر سنکرانتی کے موقع پر سبھی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ مانا جاتا ہے کہ ہمیں اپنے خاندان کے ساتھ مکر سنکرانتی منانا چاہئے۔ اس لئے میں آج یہاں آپ سب کے ساتھ اس دن کو منانے آیا ہوں۔ ہم آج کشمیر کے اکھنور میں ویٹرنز ڈے منا رہے ہیں۔ یہ ہم سب کے لئے ایک بڑا دن ہے۔ میں تاریخ کے صفحات پلٹنا نہیں چاہتا۔ میں صرف اتنا کہوں گا کہ وہ پرانے دن گزر گئے ہیں۔ ہماری حکومت کی کوشش ہوگی کہ کشمیر اور باقی ہندوستان کے درمیان فرق کو کم کیا جائے‘‘۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لاس اینجلس میں لگی تباہ کن آگ تیز ہواؤں سے مزید پھیلنےکا خطرہ

Next Post

راجوری: ایل او سی کے نزدیک زور دار دھماکہ‘۶فوجی زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اہم ترین

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

2025-05-16
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
اہم ترین

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

2025-05-16
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج
اہم ترین

ترال تصادم میںتین مقامی دہشت گرد مارے گئے :پولیس

2025-05-16
کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو
اہم ترین

کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو

2025-05-16
ریاستی درجے کی بحال:’مجھے یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے‘: وزیر اعلی
اہم ترین

وزیر دفاع کے ہمراہ بادامی باغ میں بہادر سپاہیوں سے ملاقات کی: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

2025-05-16
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

۳۵ برسوں میں پہلی بار وادی میں سرگرم دہشت گردوں کی تعداد کم ترین سطح پر پہنچ گئی

2025-05-16
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
اہم ترین

’کیا غیر ذمہ دارپاکستان کے پاس جوہری ہتھیار محفوظ ہیں‘؟

2025-05-16
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
Next Post
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

راجوری: ایل او سی کے نزدیک زور دار دھماکہ‘۶فوجی زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.