جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

لاس اینجلس میں لگی تباہ کن آگ تیز ہواؤں سے مزید پھیلنےکا خطرہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-15
in عالمی خبریں
A A
منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چاہتے ہیں ایران عظیم ملک بنے اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے؍ ٹرمپ

پوتن نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے روسی وفد کی تشکیل کو منظوری دی

کیلیفورنیا//
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ کا تیز ہواؤں کی وجہ سے مزید تباہ کن شدت اختیار کرنے کا خدشہ بڑھ گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی آگ پر ایک ہفتہ گزرجانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔
مختلف مقامات پر لگی یہ آگ اب تک تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبے کو جلا کر خاکستر کرچکی ہے۔
اس آگ کے نتیجے میں اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد لاپتا ہیں، آگ کے باعث 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 12 ہزار سے زائد فائر فائٹرز، ساڑھے 1100 فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جو اب تک آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ لاس اینجلس میں 3 مختلف مقامات پر لگی آگ کا تیز ہواؤں کی وجہ سے اس ہفتے مزیدتباہ کن شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔
لاس اینجلس اور ونچورا کاؤنٹیز میں 125کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے جلتی ہوئی چیزیں اڑ کر گرنے سے آگ مزید پھیلنےلگی ہے۔دوسری جانب جلے ہوئے مکانوں اور عمارتوں کے ملبے میں ممکنہ طورپر موجود افراد کی بھی تلاش جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ آگ ممکنہ طورپر Palisades کے مقبول ہائیک ٹریل سے شروع ہوئی۔ آگ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا فائر ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ’ہمیں قدرت کی جانب سے رحم کی ضرورت ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمارے پاس فائر فائٹر ہیں، پانی ہے، ہمیں بس وقت چاہیے‘۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ کب بجھے گی اس حوالے سے فوری طور پر صرف مفروضے ہی قائم کیے جاسکتے ہیں کیونکہ اس کا انحصار دیگر کئی عوامل کے ساتھ ساتھ ہوا کے چلنے یا نہ چلنے اور بارش کے ہونے یا ہونے پر ہے،
کیلیفورنیا میں بارش کا موسم عام طور پر دسمبر سے مارچ تک ہوتا ہے اور رواں سال لاس اینجلس میں اب تک صرف 0.01انچ بارش ہوئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

والد کے صدر بننے کے بعد ایوانکا ٹرمپ نے اپنے منصوبے بتادیے

Next Post

’کشمیر اور دہلی میں دل کی دوری ختم کررہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

چاہتے ہیں ایران عظیم ملک بنے اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے؍ ٹرمپ

2025-05-16
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین
عالمی خبریں

پوتن نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے روسی وفد کی تشکیل کو منظوری دی

2025-05-16
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر کا ٹرمپ کو کرارا جواب۔ "ہم غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے!”

2025-05-16
ہم کسی بھی بیرونی طاقت کو شام کو خانہ جنگی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے:الشرع
عالمی خبریں

شام کے روشن مستقبل کا آغاز اب ہو چکا ہے ؍ احمد الشرع

2025-05-16
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
عالمی خبریں

ایام حج، غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا

2025-05-15
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

سعودی معیشت خطے میں امریکہ کی سب سے بڑی شراکت دار ہے: شہزادہ محمد بن سلمان

2025-05-15
ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 21 افراد ہلاک
عالمی خبریں

میکسیکو : انتخابی مہم کے دوران فائرنگ۔ میئر امیدوار سمیت 4 افراد قتل

2025-05-15
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

سعودی عرب کی اسرائیل سے تعلقات کی بحالی میری خواہش ہے، صدر ٹرمپ

2025-05-15
Next Post
کانگریس کا راج گھوٹالوں کی یاد دلاتا ہے:راج ناتھ

’کشمیر اور دہلی میں دل کی دوری ختم کررہے ہیں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.