پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

شام کے روشن مستقبل کا آغاز اب ہو چکا ہے ؍ احمد الشرع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-16
in عالمی خبریں
A A
ہم کسی بھی بیرونی طاقت کو شام کو خانہ جنگی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے:الشرع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

واشنگٹن///
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر شام پر عائد پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں اس اعلان کے بعد شامی صدر احمد الشرع نے بدھ کی شب شام کے نیوز چینل "الاخباریہ” پر نشر کی گئی ایک تقریر میں کہا کہ ان کا ملک صرف امن کا گہوارہ بنے گا۔
الشرع کا کہنا تھا کہ "شام کے روشن مستقبل کا آغاز اب ہو چکا ہے، آج سے ایک نئے شام کی تعمیر کا سفر شروع ہو گیا ہے”۔
انھوں نے مزید کہا "شام اب جنگ کا میدان نہیں بنے گا اور ہم اپنی قوم کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے … یہ وطن اپنے تمام شہریوں کا ہے، خواہ وہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں”۔
شامی صدر نے کہا کہ "ہماری خوشی صرف پابندیاں ختم ہونے پر نہیں بلکہ عرب اقوام کے اتحاد اور ان کے ہمارے ساتھ کھڑے ہونے پر بھی ہے”۔
انھوں نے زور دیا کہ شام نے اپنی جدید تاریخ میں ایک الم ناک مرحلہ گزارا ہے، جو اس نظام کے تحت تھا جس کا سقوط ہوا۔
احمد الشرع نے کہا کہ "گزشتہ چھ ماہ کے دوران ہم نے اس تلخ حقیقت کا علاج کرنے کے لیے ترجیحات مقرر کیں جس کا شام شکار تھا … ہم بند دروازے کھولنے میں کامیاب ہوئے اور عرب و مغربی ممالک کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کے لیے راستے ہموار کیے”۔
کہنا تھا "ہم سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے پُر عزم ہیں، اور ہم تمام سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں”۔
بدھ کے روز شہزادہ محمد بن سلمان، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شامی صدر احمد الشرع کے درمیان ریاض میں ملاقات ہوئی۔ سعودی خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے” کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس ملاقات میں ٹیلی فون کے ذریعے شرکت کی۔
ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا کہ شام پر سے پابندیاں اٹھانا اس ملک کی بقاء اور استحکام کے لیے ایک بڑا موقع ہے۔
انھوں نے صدارتی طیارے میں قطر روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام پر سے پابندیاں ختم کرنا مشرق وسطیٰ کے استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔
امریکی صدر کے مطابق "سعودی ولی عہد نے مجھے بتایا کہ شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے وہاں کے لوگوں کو جینے کا موقع ملے گا”۔ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی احمد الشرع سے ملاقات "بہت اچھی” رہی۔ انھوں نے شامی صدر کو "ایک طاقت ور شخصیت” قرار دیا۔ٹرمپ نے اپنے سعودی عرب کے دورے کو بھی "بہت شان دار” قرار دیا اور کہا کہ "ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں”۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

Next Post

ایرانی صدر کا ٹرمپ کو کرارا جواب۔ "ہم غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے!”

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور
عالمی خبریں

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

2026-09-13
جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا
عالمی خبریں

جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

2026-09-13
سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا
عالمی خبریں

سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا

2026-09-13
اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے
عالمی خبریں

اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے

2026-09-13
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کے سربراہ نے امریکہ اور ایران کے دوبارہ حملوں پر تشویش کا اظہار

2026-09-13
عالمی خبریں

تجارتی تنازع بڑھنے کے بعد کینیڈا کے امریکی اشیا پر جوابی محصولات نافذ

2026-09-13
عالمی خبریں

اے آئی سے انسانیت کے وجود کو خطرہ ہے: وولکر ترک

2026-09-13
Next Post
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ

ایرانی صدر کا ٹرمپ کو کرارا جواب۔ "ہم غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے!"

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.