سرینگر//
پولیس نے ہفتہ کو۱۵جون تک گاڑیوں پر لازمی ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹس (ایچ ایس آر پی) لگانے کے حوالے سے ’حتمی یاد دہانی‘ جاری کی۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا’’یہ ٹرانسپورٹ/پولیس/ٹریفک محکموں کی طرف سے آخری یاد دہانی ہے۔ تمام گاڑیوں پر ۱۵ جون۲۰۲۲ تک ایچ ایس آر پی لازمی لگانا ہو گا۔اس میں ناکام ہونے پرایچ ایس آر پی کے بغیر ایسی تمام گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے گا اورآر سی کو معطل کرنے کی سفارش بھی کی جا سکتی ہے‘‘۔
اس ہفتے کے شروع میں، موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ نے بھی اسی طرح کا پبلک نوٹس جاری کی تھی۔