جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بھدرواہ :شر پسندوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی :کمار

لوگوں سے صبر و تحمل اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی اپیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-12
in مقامی خبریں
A A
سوپورمیں بینکر پر پیٹرول بم پھینکنے والی برقعہ پوش خاتون کی شناخت کی گئی ہے:کمار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

ڈوڈہ///
حکام نے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں ایک خاص طبقے کے جذبات کو مجروح کرنے والے پوسٹرس چسپاں کرنے اور انہیں وائرل کیے جانے کے بعد ممکنہ فرقہ وارانہ فسادات کو روکنے کی غرض سے سخت ترین بندشیں عائد کرنے کے علاوہ خطہ چناب کے سبھی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کر دیا تھا۔
وہیں صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار نے عوام سے صبر و تحمل اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ’’شر پسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘‘
حکام کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کے توہین آمیز ریمارکس کے خلاف احتجاج کے دوران مبینہ طور اشتعال انگیز تقاریر کی گئیں۔
تقاریر کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد بعض مقامی باشندوں کی جانب سے ایک خاص طبقے کے لوگوں کے جذبات کو زک پہنچانے والے قابل اعتراض مواد کے بعد حالات اْس وقت حالات کشیدہ ہو گئے جب ان کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔
احتجاج کے بعد گرچہ حکام نے موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کرنے کے علاوہ بندشوں کا نفاذ بھی عمل میں لایا تاہم بندشوں کے باوجود بھدرواہ میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
صوبائی کمشنر جموں، رمیش کمار نے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں حالات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ ’’بھدرواہ سمیت خطہ چناب میں حالات پر امن ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مذہبی جذبات کو زک پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ادھر مقامی مسلم آبادی نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ احتجاجیوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’حکام کی جانب سے علاقے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کئی افسران نے دورہ کیا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو زک پہنچانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی صرف یقین دہانی کی جاتی ہے۔‘‘
مقامی آبادی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’ایک خاص طبقے کے دباؤ میں آکر یکطرفہ کارروائی کی جا رہی ہے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ بندشوں کے باوجود خطہ چناب خصوصا بھدرواہ علاقے کے متعدد مقامات پر لوگوں نے جلوس برآمد کیے اور گستاخ رسولؐ کے خلاف کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا‘وہیں رپورٹس کے مطابق بعض مقامات پر معمولی پتھر بازی کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں حالات کشیدہ لیکن پْر امن ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدر ہسپتال سرینگر میں آتشزدگی، مریض محفوظ

Next Post

۱۵ جون تک ایچ ایس آر پی لگانا لازمی ‘پولیس کا الٹی میٹم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

۱۵ جون تک ایچ ایس آر پی لگانا لازمی ‘پولیس کا الٹی میٹم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.