سرینگر//
شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال (ایس ایم ایچ ایس) سری نگر میں ہفتے کی دوپہر کو ایک وارڈ میں آگ نمودار ہوئی تاہم اس وارڈ کے مریضوں کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے ایک وارڈ میں ہفتے کی دوپہر کو آگ نمودار ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اس وارڈ کے مریضوں کو صحیح سلامت دوسرے وارڈ میں منتقل کیا گیا اور فائر ٹنڈرس نے آگ کو قابو میں کر لیا۔
دریں اثنا ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے بتایا کہ یہ آگ کی ایک معمولی واردات تھی جو ایک سرجیکل وارڈ کے واش روم سے نمود دار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آگ کو قابو میں کر لیا گیا اور مریضوں کو بھی اپنے وارڈ میں واپس منتقل کیا گیا۔