جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سردیوں میں گرمی کے آلات کا بکثرت استعمال آگ کی وارداتوں میں اضافے کا باعث:محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کشمیر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-09
in مقامی خبریں
A A
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر//
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کشمیر کے مطابق وادی کشمیر میں موسم سرما کے دوران آگ کی وارداتوں میں اضافہ درج ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ اس دوران گرمی کیلئے الیکٹرک یا گیس پر چلنے والے آلات کا بکثرت استعمال کرتے ہیں۔
محکمہ کا کہنا ہے کہ محکمے کی طرف سے جاری ایڈوائزری پر عمل پیرا ہونے سے آگ کی وارداتوں میں کمی کی جاسکتی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ا یک سینئر آفیسر نے بتایا کہ کشمیر میں موسم سرما کے دوران ہیٹنگ آلات کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جس سے آگ لگنے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا’’اگر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا اور محکمے کی طرف سے جاری کی جانے والی ایڈویزری کو عمل میں لایا جائے گا تو آگ کی وارداتوں میں کمی درج کی جاسکتی ہے ‘‘۔
آفیسر کا کہنا تھا ’’ان چیزوں کا استعمال کرنا آسان ہے ان سے آرام ضرور ملتا ہے لیکن لا پروائی برتنے سے نا قابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے ‘‘۔انہوںنے کہا کہ گرمی کے الیکٹرک یا گیس پر چلنے والے آلات کا استعمال کرتے وقت حد درجہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے’’الیکٹرانک ہیٹر ہو یا گیس ہیٹر ہو، سونے سے قبل اس کے بند کرنے کو ہر حال میں یقینی بنایا جانا چاہئے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’کمروں میں وینٹی لیشن کا بھر پور بند وبست ہونا چاہئے اور اضافی گیس سلینڈروں کو مکان سے باہر سٹور میں رکھا جانا چاہئے ‘‘۔
آفیسر نے کہا کہ اکثر لوگ الیکٹرک کمبل پر گرم پانی کی بوتل رکھتے ہیں تو بوتل سے پانی خارج ہونے کی صورت میں شارٹ سرکٹ ہوسکتا ہے جو جان و مال کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ لوگ کانگڑیوں کے لئے استعمال کئے جانے والے ایندھن کو بھی مکانوں کی بالائی منزلوں میں سٹور رکھتے ہیں تو ایسا بھی ہوتا کہ معمولی چنگاری لگ جانے سے وہ بھی آتشزدگی کا باعث بن جاتا ہے ۔انہوں نے کہا ’’لوگوں کو چاہئے کہ وہ گیس سلینڈروں کو باورچی خانوں سے باہر رکھیں تاکہ اگر گیس خارج بھی ہوجائے تو وہ باہر ہی ہوا میں تحلیل ہوجائے گا‘‘۔
آفیسر نے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ مکانوں کی بجلی فٹنگ کرنے کیلئے معیاری بجلی سامان کا استعمال کریں۔
آفیسرنے کہا ’’لوگوں کو چاہئے کہ وہ مکانوں کی بجلی فٹنگ کرنے کے لئے معیاری بجلی سامان کا استعمال کریں اور علاوہ ازیں وقت وقت پر کمروں وغیرہ میں بچھائی گئی تاروں کا چیک کرائیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ آگ کی وارداتوں میں کمی لانے کیلئے متعلقہ محکمے سے زیادہ عام لوگوں کا رول ہے ۔
محکمہ کے آفیسر کا کہنا تھا’’لوگوں کو احتیاط برتنے کے ساتھ ساتھ محکمے کو تعاون فراہم کرنا چاہئے سڑکوں اور کوچوں میں رات کے وقت گاڑیوں کو بے ہنگم کھڑا نہیں کرنا ہے ، ایسا کرنے سے ہماری گاڑیوں کو جائے واردات تک پہنچنے کے لئے دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو زیادہ سے زیادہ نقصان کا باعث بن جاتا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنے نزدیکی فائر اسٹیشن کا فون نمبر ضرور اپنے پاس رکھنا چاہئے اور اس کے علاوہ فائر ایکس ٹنگوشرز بھی گھروں میں نصب کرنے چاہئے ۔
ان کا کہنا تھا ’’لوگ اکثر پہلے پولیس کو فون کرتے ہیں جس کے بعد پولیس ہمیں مطلع کرتی ہے جو جائے واردات پر دیر سے پہنچنے کا سبب بن جاتی ہے ‘‘۔
دریں اثنا فائر اینڈ ایمرجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عاقب میر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ وادی کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آگ کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کوملا ہے ۔انہوں نے کہاکہ گرمی کے آلات استعمال کرنے کے دوران احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ناگزیر ہے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہاکہ گرمی کے آلات استعمال کرنے کی وجہ سے ہی اکثر اوقات شارٹ سرکٹ کی وجہ سے رہائشی مکانوں سے آگ نمودار ہوتی ہیں۔ان کے مطابق لوگ سردی کے ایام میں گیس سلنڈر ، بالن اور کوئلے کو سٹور کرتے ہیں اوراس کے لئے رہائشی مکان کی اوپری منزل کا انتخاب کیا جاتا ہے جس سے آگ لگنے کے امکانات روشن ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ دنوں کے دوران آگ کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔آئے روز وادی کے کسی نہ کسی علاقے میں آگ کی واردات رونما ہوتی ہے جو لوگوں کے لئے فکر مندی کا باعث بن گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تاریخی مغل روڈ، سنتھن روڈ، بھدرواہ [؟] چمبا روڈ مسلسل بند، قومی شاہراہ کھلی

Next Post

عام آدمی پارٹی اور کانگریس کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ بی جے پی سے کیسے لڑنا ہے: عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
’طاقت کے دو مراکز تباہی کا ایک صحیح نسخہ ہے‘

عام آدمی پارٹی اور کانگریس کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ بی جے پی سے کیسے لڑنا ہے: عمر عبداللہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.