ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سرینگر ‘ بارہمولہ اضلاع میں۴منشیات فروش گرفتار

ہیرائن اور چرس جیسی ممنوع شئے بر آمد کی گئی :پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-05
in مقامی خبریں
A A
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر//
معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کیلئے جنگ کو جاری کو رکھتے ہوئے پولیس نے سرینگر اور بارہمولہ اضلاع میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت۴منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن بونیار کی ایک پارٹی نے بیلہ کراسنگ بونیار میں ایک ناکے پر ایک مشکوک شخص کو روکا۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے۵۰گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو بر سر موقع گرفتار کیا گیا۔
بیان میں گرفتار شدہ کی شناخت رفیق احمد شیخ ولد طارق احمد شیخ ساکن ہوندی نوشہرہ کے طور پر کی گئی ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ مواد شمیمہ بیگم زوجہ محمد مقبول شیخ ساکن لاری کاسی بونیار نامی خاتون سے خریدا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس لیڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک پولیس ٹیم نے متعلقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں مذکورہ خاتون کی رہائش گاہ کی تلاشی لی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس تلاشی آپریشن کے نتیجے میں ۶۲گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد اورایک کلو گرام چرس کا پاؤڈر برآمد کر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ملزم خاتون کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا اور اس غیر قانونی سرگرمی کے وسیع تر گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے ۔
دریں اثنا اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بونیار میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
اسی طرح کی کارروائیوں کے دوران پولیس نے سری نگر میں۲منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن شالہ ٹینگ کی ایک ٹیم نے لاوے پورہ / مجھہ گنڈ ایکسز پر ایک ناکے کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا جس نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے قریب۲۲گرام ہیرائن جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے گرفتار شدہ کی شناخت محمد یاسین بٹ عرف شاکا ولد غلام احمد بٹ ساکن آستان محلہ گنڈ حسی بٹ سری نگر کے طور پر کی ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ علاوہ ازیں پولیس اسٹیشن جڈی بل کی ایک ٹیم نے سازگری پورہ میں ایک ناکے پر ایک مشکوک شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے۴گرام ہیرائن اور۳ہزار۲۰روپے نقدی بر آمد کئے گئے ۔گرفتار شدہ کی شناخت وسیم احمد بفندہ ولد غلام احمد ساکن ملہ باغ حضرت بل کے طور پر ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملزموں کو گرفتار کیا گیا اور متعلقہ تھانوں میں ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے گئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے :وزیر صحت سکینہ ایتو

Next Post

کٹرابانہال سیکشن پر ٹرین کا پہلا کامیاب آزمائشی سفر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
کٹرابانہال سیکشن پر ٹرین کا پہلا کامیاب آزمائشی سفر

کٹرابانہال سیکشن پر ٹرین کا پہلا کامیاب آزمائشی سفر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.