منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کرن سنگھ کا جموں کشمیر کی ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-05
in اہم ترین
A A
کرن سنگھ کا جموں کشمیر میں فوری اسمبلی انتخابات کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر//
کانگریس کے سینئر رہنما اور تجربہ کار سیاستداں کرن سنگھ نے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ حیثیت ’ہندوستان کے تاج‘ کی ’ناقابل قبول‘ کمی ہے۔
پی ٹی آئی ویڈیوز کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں تین بار راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اور سابق ریاست کے صدر مملکت (آئینی سربراہ) سنگھ نے بھی آئین کے آرٹیکل ۳۷۰کی منسوخی کے بعد ہونے والی تبدیلیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
سابق صدر ریاست نے کہا کہ اس آئینی تبدیلی سے پہلے پوری بحث اس بات کے گرد گھومتی تھی کہ ریاست کو کتنی خودمختاری دی جانی ہے۔
ڈاکٹرسنگھ نے کہا’’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی کے بعد پورا کھیل بدل گیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں منتقلی سابقہ ریاست کی تنزلی ہے اور یہ ناقابل قبول ہے۔
سابق صدر ریاست نے کہا کہ امریکہ میں ہندوستان کے ایک سابق سفیر نے کہا کہ جموں و کشمیر کی موجودہ حیثیت نے اسے نظم و نسق کی کارکردگی کے معاملے میں ہماچل پردیش اور ہریانہ جیسی ریاستوں سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا’’(ہم) تو تاج ہیں ہندوستان کا‘‘۔
ریاست کا درجہ بحال کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر سابق مرکزی وزیر نے کہا’’یقینی طور پر۔ مکمل ریاست کا درجہ‘‘۔انہوں نے ہماچل پردیش کی طرح ڈومیسیلری قوانین کی بھی وکالت کی ، جو مقامی لوگوں کیلئے زمین کی ملکیت کو محدود کرتے ہیں۔انہوں نے کہا’’یہ وہ قوانین ہیں جو ہم چاہتے ہیں‘‘۔حالانکہ سنگھ کو لگتا ہے کہ دفعہ۳۷۰ کی منسوخی کے بارے میں سب کچھ منفی نہیں ہے۔
ڈاکٹرسنگھ نے کہا کہ ۳۷۰ کی منسوخی وہ قانون بھی منسوخ ہوا جس کی وجہ سے ریاست سے باہر سے شادی کرنے والی خواتین کے املاک کے حقوق چھن جاتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ منسوخی سے پاکستان سے ہجرت کرنے والے بہت سے لوگوں کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے قابل بنایا گیا ۔’’اس لیے میں نے بہت باریک بینی سے دیکھا۔ اس میں کچھ چیزیں مثبت ہیں‘‘۔
دہائیوں پہلے سنگھ نے سابق ریاست جموں و کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ انہوں نے تجویز پیش کی تھی کہ جموں کو ہماچل پردیش میں ضم کیا جانا چاہئے ، لداخ کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنایا جانا چاہئے اور کشمیر کو ایک ریاست رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا ’’ہر کوئی مجھ پر کود پڑا اور اس تجویز کو مسترد کر دیا گیا۔ آج چیزیں مختلف ہیں۔ جموں کی اب اپنی شخصیت ہے‘‘۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان کے پاس اب ایسی کوئی تجویز ہے؟ انہوں نے کہا’’میرے خیال میں اب واحد تجویز جموںکشمیرکے لوگوں کے تحفظ کیلئے ریاست کا درجہ بحال کرنا اور جموں و کشمیر کے علاقوں کے درمیان منصفانہ توازن قائم کرنے کی حقیقی کوشش ہے‘‘۔
ڈاکٹرسنگھ نے زور دے کر کہا کہ ایسا کرنے کا واحد طریقہ مرکز اور جموں و کشمیر حکومت کے درمیان پرامن تعلقات ہیں۔
۵؍اگست۲۰۱۹ کو مرکز نے آئین کے آرٹیکل۳۷۰ کو منسوخ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی اور اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا تھا۔ لداخ میں محدود اختیارات کے ساتھ قانون ساز اسمبلی ہے جبکہ لداخ بغیر کسی اختیار کے کام کرتی ہے۔
دسمبر۲۰۲۳میں سپریم کورٹ نے مرکز کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا لیکن ریاست کا درجہ تیزی سے بحال کرنے کی ضرورت کو دہرایا تھا۔
انٹرویو کے دوران سنگھ نے عبداللہ خاندان، خاص طور پر جموں و کشمیر کے پہلے وزیر اعلیٰ شیخ محمد عبداللہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے شیخ عبداللہ کو ایک ’قابل ذکر‘ کشمیری رہنما قرار دیا جنہوں نے خطے کے سیاسی منظر نامے کو نمایاں طور پر متاثر کیا ، لیکن بادشاہت اور ابھرتی ہوئی جمہوری قوتوں کے مابین تاریخی تناؤ کے پیش نظر ان کے تعامل کی پیچیدگیوں کو تسلیم کیا۔
جموں کشمیر کی پہلی اسمبلی کی تشکیل کے وقت کو یاد کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ ان کے والد مہاراجہ ہری سنگھ اور ان کے بہت سے وفاداروں نے سوچا تھا کہ انہیں صدر ریاست کا کردار ادا نہیں کرنا چاہئے کیونکہ شیخ عبداللہ نے ڈوگروں اور مہاراجہ کی توہین کی تھی۔’’تو یہیں سے ایک طرح سے تناؤ شروع ہوا۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ سیاست کا ناگزیر نتیجہ تھا۔ آپ دیکھیں، مجھے احساس ہوا کہ بادشاہت اپنی اہمیت کھو چکی ہے۔ کہ مستقبل جمہوریت میں ہے۔ میں اس جمہوریت کا حصہ بننا چاہتا تھا‘‘۔
سابق صدر ریاست نے نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر فاروق عبداللہ کو۱۲سال کے وقفے کے بعد سیاست میں واپس لانے کا سہرا دیا۔
ڈاکٹرسنگھ نے کہا’’اودھم پور سے جیتنے والے چار انتخابات کے بعد، میں نے اپنا حلقہ بدل دیا، جموں گیا اور ہار گیا۔ اس کے بعد میں نے سیاست چھوڑ دی۔ میں ۱۲ سال تک سیاست سے دور رہا۔ انہوں نے مجھے سیاست میں واپس لایا‘‘۔انہوں نے راجیہ سبھا کیلئے اپنے انتخاب میں این سی کی حمایت کو بھی یاد کیا۔
سابق صدر ریاست نے چیف منسٹر عمر عبداللہ کو ایک متوازن شخص قرار دیا جو عبداللہ خاندان کی تیسری نسل ہیں جو کامیاب سیاسی مستقبل کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا’’مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت دور جائے گا۔مجھے امید ہے کہ وہ ایسا کریں گے کیونکہ، آپ جانتے ہیں، انہیں اب دوسرا موقع ملا ہے۔ ‘‘(پی ٹی آئی)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر اور چناب وادی میں بھاری برف باری کا امکان:محکمہ موسمیات

Next Post

ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے :وزیر صحت سکینہ ایتو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
خلاف ورزی کے مرتکب پرائیوٹ اسکولوں کے خلاف اب کارروائی ہوگی :وزیر تعلیم

ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے :وزیر صحت سکینہ ایتو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.