نئی دہلی//زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ مرکزی حکومت اپنی طرف سے رقم دینے کو تیار ہے لیکن دہلی حکومت کی وجہ سے کسانوں کو ان اسکیموں کے فوائد نہیں مل پارہے ہیں۔
مسٹر چوہان نے یہاں کہا کہ دہلی کے کسانوں نے ان سے ملاقات کی تھی اور بتایا تھا کہ انہیں کئی اسکیموں کا فائدہ نہیں مل رہا ہے ۔
انہوں نے کہا "مرکزی حکومت اپنی طرف سے رقم دینے کو تیار ہے ، لیکن دہلی حکومت کی وجہ سے کسانوں کو مرکزی زرعی اسکیموں کا فائدہ نہیں مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز خود پیسے نہیں بھیجتا ہے ۔ ریاست کی تجویز پر مرکز اسکیموں کے لیے رقم بھیجتا ہے اور دہلی سے مرکزی حکومت کے پاس کئی اسکیموں کی کوئی تجویز نہیں آئی، اس لیے ان اسکیموں کا فائدہ نہیں ملا۔
ایسی بہت سی اسکیمیں ہیں جن میں مرکزی حکومت 60 فیصد رقم دیتی ہے اور ریاست کو 40 فیصد رقم دینی ہوتی ہے ۔