جموں//
پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف نماز جمعہ کے بعد جموں میں پُر امن احتجاج ہوا۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جموں کے تالاب کھٹکا میں نماز جمعہ کے بعد لوگوں نے پُر امن طور پر احتجاجی مظاہرئے کئے ۔
مظاہرین بھاجپا کے معطل شدہ لیڈران اور جموں کے فیس بک جرنلسٹ آشش کوہلی کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے ۔اس موقع پر مظاہرین نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جموں کے مسلمانوں نے ہمیشہ سرکار کا ساتھ دیا ہے لیکن گستاخ رسول ﷺ کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لانا سمجھ سے بالا تر ہے ۔اُن کے مطابق سرکار سے ہم بار بار مطالبہ کر رہے ہیں کہ ملوثین کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے ۔
اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد احتجاج کرنے والے پُر امن طورپر منتشر ہوئے ۔