سرینگر//
وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیرمملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ اور ایس ایس پی بھدرواہ قصبے میں خیمہ زن ہیں اور وہ حالات کا از خود جائزہ لے رہے ہیں۔
سنگھ نے بتایا کہ ’ میں دونوں فرقوں سے وابستہ ذی عزت شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آپسی بھائی چارے کو برقرار رکھنے کی خاطر آگے آئیں۔
مرکزی وزیر مملکت نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون فراہم کریں۔انہوںنے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما، صوبائی کمشنر جموں رامیش کمار ، ایس ایس پی ڈوڈہ کے ساتھ رابطے میں ہوں اور وہ از خود حالات کی نگرانی کر رہے ہیں۔