بنگلورو//
کرناٹک سے راجیہ سبھا کی چار سیٹوں کیلئے ہوئے انتخابات میں جمعہ کو مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی کے تینوں امیدوار اور کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش جیت گئے ۔
کرناٹک کے راجیہ سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ بی جے پی کے تینوں امیدواروں نے کرناٹک سے جیت درج کی ہے ۔ بی جے پی کی نرملا سیتارمن، جگیش اور لہر سنگھ یہاں سے جیت گئے ۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کے جے رام رمیش کو بھی جیت ملی۔
کانگریس امیدوار جے رام رمیش۴۶ووٹوں سے جیتے ۔ دوسرے امیدوار کے طور پر مقابلہ کرنے والے منصور علی خان کو ۲۵ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
جنتا دل (سیکولر) سے الیکشن لڑنے والے کوبیندر ریڈی کو۳۰ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
راجستھان میں راجیہ سبھا کی چار نشستوں پر ہوئے انتخابات میں کانگریس کے امیدوار رندیپ سرجے والا، مکل واسنک اور پرمود تیواری اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار گھنشیام تیواری جیت گئے ، جب کہ بی جے پی کے حمایت یافتہ اور آزاد امیدوار سبھاش چندرا ہار گئے ۔
راجیہ سبھا کی ان چار سیٹوں کے انتخاب میں کانگریس کے تینوں امیدواروں نے الیکشن جیتا، جب کہ اس الیکشن میں بی جے پی اپنے امیدوار کو جتوانے میں کامیاب رہی لیکن وہ اپنے حمایت یافتہ اور آزاد امیدوار سبھاش چندر کو نہیں جیتا سکی۔ ان انتخابات میں بی جے پی نے ایک طرح سے آزاد امیدواروں کی حمایت کرکے اپنا دوسرا امیدوار کھڑا کیا تھا، لیکن اس کی حکمت عملی وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے جادو کے سامنے ناکام ہوگئی۔