جموں//
جموںکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے کانتوارہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ مشکوک افراد کی نقل وحرکت پر ولیج ڈیفنس گاڑد ممبران نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز کشتواڑ کے کانتوارہ علاقے میں مستعد ولیج ڈیفنس گارڈ ممبران نے مشکوک افراد کو دیکھتے ہی ہوائی فائرنگ کی ۔
ذرائع کے مطابق پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف کے دستے فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے کر مفرور مشتبہ افراد کی تلاش شروع کی۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔باوثوق ذرائع کے مطابق اضافی فوجی دستوں کو بھی علاقے کی اور روانہ کیا گیا ہے ۔
بتادیں کہ سات نومبر کو اسی علاقے میں ملی ٹینٹوں نے دو وی ڈی جی ممبران پر فائرنگ کی تھی۔