سرینگر//
معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کیلئے وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سری نگر میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران۲منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ بشیر احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکن سٹھسو کلان نامی ایک شخص نے اپنے گھر میں ممنوعہ مواد چھپا رکھا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن نوگام کی ایک ٹیم نے فرسٹ کلاس ایگزیکیٹو مجسٹریٹ بی کے پورہ کے ساتھ مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران مذکورہ مکان سے۵ء۸کلو گرام سائیکو ٹراپک مواد برآمد کیا گیا اور مالک مکان ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن نوگام میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران پولیس اسٹیشن مائسمہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ ک تحت درج ایک ایف آئی آر کی تحقیقات کے دوران دو گرفتار شدہ منشیات فروشوں کے انکشاف پر شیخ باغ لین میں ایک ناکہ لگا دیا۔
ترجمان نے کہا کہ اس دوران شبیر احمد زینداری ولد بشیر احمد زینداری ساکن فردوس کالونی بمنہ نامی کلیدی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے کافی مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔
سوپور پولیس نے خصوصی عدالت این ڈی پی ایس بارمولہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ایک کروڑ سے زیادہ مالیت کی منشیات اور سائیکوٹراپک مادے کو تباہ کیا ۔
ڈسٹرکٹ ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی کی سربراہی ایس ایس پی سوپور شریمتی دیویا ڈی آئی پی ایس، ایس ڈی پی او سوپور شری سرفراز بشیر (ممبر) اور ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر سوپور (ممبر) نے معزز خصوصی عدالت (این ڈی پی ایس) بارہمولہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک اشیاء کو تباہ کیا۔
نارکوٹک/سائیکو ٹراپک ڈرگس کی یہ کھیپ پولیس ضلع سوپور کے مختلف تھانوں میں درج ۲۱ مختلف این ڈی پی ایس کیسوں میں ضبط کی تھی۔
جلانے کے دوران۷۲۸ء۱۲۳ کلوگرام پوست اسٹرا/ پاؤڈر‘۲۸۱۱ کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں اور۲۸ہزار۳۱۶ کیپسول قواعد۲۰۲۲ کے تحت بیان کردہ تمام قانونی تقاضوں پر عمل کرنے کے بعد تلف کیا گیا ۔