سرینگر//
وادی کشمیر میں جمعرات کے روز بعد سہ پہر کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے ساتھ ساتھ ژالہ بھاری بھی ہوئیں۔
سرینگر کے بوٹینکل گارڈن میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ وادی کشمیر میں جمعرات کے روز موسم خوشگوار تھا کہ سہ پہر کے بعد اچانک موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی موسلا دھار بارشیں شروع ہوئیں اور بعض علاقوں میں ژالہ بھاری کے باعث باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
نامہ نگار نے بتایا کہ وسطی ضلع بڈگام کے کئی علاقوں میں ژالہ بھاری کے نتیجے میں کھیت کھلیانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
جنوبی ضلع کولگام سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ سہ پہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں شاپنگ کمپلیکس کی اُڑ گئے تاہم کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
سرینگر کے بوٹینکل گارڈن میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب یہاں بارشوں کے نتیجے میں کئی مقامی اور غیر مقامی سیلانیوں نے دیودار درخت کے نیچے قیام کیا کہ اس دوران اچانک آسمانی بجلی گر آنے کے باعث پانچ افراد جن میں کئی غیر مقامی سیاح بھی بتائے جارہے ہیں زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے ماہر فیضان نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر کو متعدد علاقوں میں زور دار ژالہ بھاری ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ کہیں کہیں پرژالہ بھاری بھی ہوئی ہے جس وجہ سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور کولگام اضلاع میں بھی تیز ہوائیں چلنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔