سرینگر//
دارلحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقہ بمنہ کی ابو بکر ہاؤسنگ کالونی میں جمعرات کو اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ایک۵۷سالہ شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بمنہ کی ابو بکر ہاؤسنگ کالونی میں جمعرات کو مقامی لوگوں نے ایک۵۷سالہ شخص کی لاش دیکھی جس کے متعلق انہوں نے پولیس کو فوری طورمطلع کیا۔
ذرائع نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت محمد اشرف ملک ولد محمد سلطان ملک ساکن ہاؤسنگ کالونی بمنہ کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید کارروائیاں شروع کی ہیں۔