جمعہ, جون 20, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سٹکی بم خطرات سے نمٹنے کیلئے پیرا ملٹری فورسز کو جدید مشینری سے لیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-10
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی جی کشمیر نے سیکورٹی منظر نامے کا لیا جائزہ

عمرعبداللہ ’آرام دہ‘ امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات سے’ مطمئن‘

سرینگر//
ماہ رواں کی آخری تاریخ سے شروع ہونے والی سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا پر امن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار امر ناتھ یاترا کے دوران فورسز اہلکاروں کو جدید اسلحہ اور مشینری سے لیس کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں صوبے میں سٹکی بم آئی ای ڈیز برآمد ہونے کے بعد سراغ رساں ایجنسیوں کے کان کھڑے ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ حساس علاقوں جہاں پر ملی ٹینٹ حملوں کے خدشات لاحق رہتے ہیں وہاں پر جدید مشینری کو نصب کیا جارہا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کے دوران اس بار متعدد ڈرونز کے ذریعے بھگوٹی نگر جموں سے لے کر پوترا گھپتا تک چوبیس گھنٹے نگرانی رکھی جائے گی تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔
معلوم ہوا ہے کہ۶۰کے قریب ڈرونز امر ناتھ یاتریوں کی نقل وحرکت پر نظر گزر رکھیں گے ۔
سیکورٹی فورسز نے حالیہ دنوں کے دوران کچھ ملی ٹینٹ معاونین کو حراست میں لیا ہے جنہوں نے پوچھ تاچھ کے دوران سٹکی بموں کے بارے میں انکشاف کیا ہے ۔ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر آفیسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کے بارے میں مرکزی وزارت داخلہ کو جانکاری فراہم کریں۔
بتادیں کہ سال۲۰۲۱کے فروری مہینے میں سیکورٹی فورسز نے پہلی بار سانبہ میں سٹکی برآمد کئے جس کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں کو معلوم ہوا ہے کہ اس طریقے سے ملی ٹینٹ زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
سٹکی بم کا استعمال بھارت میں پہلی دفعہ سال ۲۰۲۱کے فروری مہینے میں ہوا جب مشتبہ ایرانی دہشت گردوں نے اسرائیلی سفارتکار کی گاڑی کو سٹکی بم سے نشانہ بنایا تھا جس دوران سفارتکار کی بیوی زخمی ہوئی ۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ جموں کے سرحدی علاقوں میں پاکستانی ڈرونز کی بھارتی حدود میں نقل وحرکت کے بعد انٹیلی ایجنسیوں نے حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کی سفارش کی ہے ۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی کنٹرول لائن کے ذریعے پاکستانی ڈرون بھارتی حدود میں اسلحہ وگولہ بارود اور منشیات کی اشیائپھینک رہے ہیں جو سیکورٹی فورسز کے لئے اب ایک نیا چیلنج اُبھر کر سامنے آیا ہے ۔
جموں کے سرحدی علاقوں میں پہلے ہی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور مقامی لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ مشتبہ شئے کے بارے میں وہ فوری طورپر نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کرئے تاکہ جنگجووں کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بمنہ علاقے میں۵۷سالہ شخص کی لاش بر آمد

Next Post

کووڈ۱۹: ریاستی حکومتیں اور یو ٹیز حفاظت کو کم نہ کریں :مرکزی حکومت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی جی پی کا سینئر افسران کے ساتھ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

آئی جی کشمیر نے سیکورٹی منظر نامے کا لیا جائزہ

2025-06-20
عمرعبداللہ ’آرام دہ‘ امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات سے’ مطمئن‘
اہم ترین

عمرعبداللہ ’آرام دہ‘ امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات سے’ مطمئن‘

2025-06-20
آپریشن سندھو :جنگ زدہ ایران میں پھنسے کشمیری طلبا کا ایک گروپ وطن واپس
اہم ترین

آپریشن سندھو :جنگ زدہ ایران میں پھنسے کشمیری طلبا کا ایک گروپ وطن واپس

2025-06-20
شیخاوت کاپہلگام حملے کی جگہ کا دورہ ‘لوگوں کے عزم کی تعریف
اہم ترین

شیخاوت کاپہلگام حملے کی جگہ کا دورہ ‘لوگوں کے عزم کی تعریف

2025-06-20
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
اہم ترین

وزیر اعلی کا محرم انتظامات کا اعلی سطحی اجلاس میں جائزہ

2025-06-19
بھارت کا ایران میں پھنسے ہندوستانی طلبا کو نکالنے کیلئے ’آپریشن سندھو‘کا آغاز
اہم ترین

بھارت کا ایران میں پھنسے ہندوستانی طلبا کو نکالنے کیلئے ’آپریشن سندھو‘کا آغاز

2025-06-19
مودی کو ٹرمپ کے ساتھ اپنی بات چیت پر کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہئے :کانگریس
اہم ترین

مودی کو ٹرمپ کے ساتھ اپنی بات چیت پر کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہئے :کانگریس

2025-06-19
logoo76-1
اہم ترین

جی او سی کا شمالی و جنوبی کشمیر کا دورہ۔ فوج کی آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

2025-06-19
Next Post
ہر گھر دستک مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز

کووڈ۱۹: ریاستی حکومتیں اور یو ٹیز حفاظت کو کم نہ کریں :مرکزی حکومت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.