سرینگر//
جنوبی ضلع اسلام آباد کے گریند عشمقام علاقے میں جمعرات کے روز سکول بس کی ٹکر سے۱۷سالہ لڑکی کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گریند عشمقام میں سکول بس نے ایک لڑکی کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ وہ شدید طورپر زخمی ہوئی
ذرائع نے بتایا کہ زخمی لڑکی کو علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
دوشیزہ کی شناخت شافیہ جان دختر عبدالرشید بٹ ساکن گریند عشمقام کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔