سرینگر//
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے )نے جیش نامی کالعدم تنظیم کے ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں جمعرات کی صبح جموںکشمیر یونین ٹریٹری اور۸دیگر ریاستوں میں۱۹مقامات پر چھاپے مارے جس دوران قابل اعتراض مواد کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔
این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے جمعرات کی صبح ملی ٹینسی سازش کیس کے سلسلے میں جموں وکشمیر، آسام، مہاراشٹریہ ، اترپردیش، بہار، مغربی بنگال ، راجستھان اور جرات میں۱۹مقامات پر چھاپے مارے ۔
انہوں نے کہاکہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مجرمانہ مواد اور الیکٹرانک آلات جن میں پین ڈارئیو، سی ڈی ، ہارڈ ڈسک وغیرہ شامل ہیں کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق یہ چھاپے کالعدم ملی ٹینٹ تنظیم جیش کے رکن شیخ سلطان صلاح الدین ایوبی عرف ایوبی کے قریبی ساتھیوں اور مشتبہ افراد کے گھروں پر ڈالے گئے ۔
ترجمان نے کہاکہ ایوبی کو رواں سال کے اکتوبر مہینے میں جیش کے پروپگنڈہ مواد کو پھیلانے اور نوجوانوں کو بنیاد پرستی کی طرف مائل کرکے انہیں دہشت گرد تنظیم میں بھرتی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
این آئی اے ترجمان نے کہاکہ جن مقامات پر چھاپے مارے گئے ان میں گولپور آسام، ارونگ آباد ممبئی، امراوتی، اترپردیش جھانسی ، بریلی، دیوبند، سہارن پور، بہار کے ستامرہی، مغربی بنگال کے ہوگلی، جموں وکشمیر کے بارہ مولہ ، ریاسی ، بڈگام اور اننت ناگ اضلاع، راجستھان کے دنگار پور اور گجرات کے مہسانا شامل ہیں۔
این آئی اے کے مطابق اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔