سرینگر//
جموںکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی) پارٹی نے نئے تنظیموں عہدوں کا اعلان کرتے ہوئے سینئر لیڈر خورشید عالم کو پارٹی کا جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے جبکہ یوگندر سنگھ کو شہری اور دیہی کٹھوعہ کواڈینٹر مقرر کیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں پارٹی نے کشمیر اور جموں زون کے لیے کئی ضلعی صدور بھی نامزد کیے ہیں۔
پارٹی کی طرف سے جمعرات کو جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا’’محمد خورشید عالم کو پارٹی کا جنرل سکریٹری جبکہ یوگندر سنگھ کو شہری اور دیہی کٹھوعہ کواڈینٹر مقرر کیا جاتا ہے ‘‘۔
حکمنامے کے مطابق ایڈوکیٹ شیخ جاوید احمد کو اننت ناگ کا صدر مقرر کیا گیا جبکہ رومیش ورما کو دیہی کٹھوعہ کا، وشال سالگوترا کو اربن کٹھوعہ کا، سریندر شرما کو ریاسی کا اور مہیشور راج کو سانبہ کا صدر نامزد کیا گیا ہے ۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ یہ تقرریاں پارٹی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے عمل میں لائی گئی ہیں۔