جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نائب صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد سوروس کے کھیل کا حصہ: بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-12
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج الزام لگایا کہ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جارج سوروس کے زیر اہتمام ایف ڈی ایل-اے پی فاؤنڈیشن کے کھیل کا حصہ ہے ۔
بی جے پی کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سمبیت پاترا نے یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے آپ دیکھ رہے ہیں کہ سیاسی منظر نامہ کس طرح اتھل پتھل کا شکار ہے ۔ ایک طرف ہندوستان کا ایوان آئین کی بحث کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ ایک بات تو واضح ہوتی جاہی ہے کہ کانگریس پارٹی کے ذہن اور عمل میں کہیں بھی آئین کے احترام کا جذبہ نہیں ہے ۔
ڈاکٹر پاترا نے کہا کہ آج صبح سے ہم میڈیا میں دیکھ رہے ہیں کہ کانگریس اور انڈیا اتحاد کی کچھ اتحادی جماعتیں ای وی ایم اور الیکشن کمیشن کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پی آئی ایل دائر کریں گی اور دوسری خبر یہ ہے کہ راجیہ سبھا کے چیئرمین اور ملک کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس دیا گیا ہے ۔
بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ یہ دونوں خبریں پریشان کن اور آئین ہند کو کچلنے والی ہیں۔ حزب اختلاف کی جانب سے پہلی بار ہندستان کے نائب صدر کے خلاف راجیہ سبھا میں تحریک عدم اعتماد لانے کا نوٹس دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پورا گاندھی نہرو خاندان سوروس فاؤنڈیشن سے پیسے لے کر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش میں ملوث ہے ۔ جب یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں اور پارلیمنٹ کے باہر اٹھایا گیا تو کانگریس اور اس کے کچھ حلیفوں نے یہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی کوشش کی تاکہ خود کو اس مسئلہ سے جلد دور رکھا جا سکے اور بھٹکایا جا سکے ۔
ڈاکٹر پاترا، کانگریس پارٹی اور اس کے کچھ حلیفوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہریانہ اور مہاراشٹر کے انتخابی نتائج کے بعد وہ الیکشن کمیشن اور ای وی ایم سسٹم کو سپریم کورٹ میں گھسیٹیں گے ۔
انہوں نے کہا، "ہم پہلے ہی سونیا گاندھی سے ایف ڈی ایل۔ اے پی فاؤنڈیشن کے روابط اور اس حقیقت کو اجاگر کر چکے ہیں کہ اسے جارج سوروس سے فنڈنگ [؟][؟]ملی تھی۔ یہ فاؤنڈیشن مکمل طور پر ہندستان مخالف ہے اور اس کا مقصد کشمیر کو ہندستان سے الگ کرنا ہے ۔ کانگریس پارٹی نے کسی کو بھی نہیں بخشا، حتیٰ کہ وزیر اعظم نریندر مودی یا صدر دروپدی مرمو کو بھی نہیں، اور اب وہ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ جی کے خلاف وہی کھیل کھیل رہے ہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دی

Next Post

ریلوے کے کاموں کو مزید آسان بنانے کے لیے ‘ریلوے ترمیمی بل’ لوک سبھا میں منظور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
لوک سبھا میں اپوزیشن کاحکومت سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کامطالبہ

ریلوے کے کاموں کو مزید آسان بنانے کے لیے 'ریلوے ترمیمی بل' لوک سبھا میں منظور

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.