پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-12
in کھیل
A A
بنگلہ دیش نے ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کو پچھاڑا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

باسیٹیرے// جےڈن سیلز (چار وکٹ)، برینڈن کنگ (89)، ایون لوئس (49) اور کیسی کارٹی (45) رنوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے دوسرے ایک روزہ مقابلے میں بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
اس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔
228 رنوں کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز کے لئے برینڈن کنگ اور ایون لوئس کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 109 رنز جوڑے۔ 21ویں اوور میں رشاد حسین نے ایون لوئس (49) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ویسٹ انڈیز کا دوسرا وکٹ برینڈن کنگ (89) کی صورت میں گرا۔ انہیں 29ویں اوور میں ناہید رانا نے بولڈ آؤٹ کیا۔ 197 کے اسکور پر کیسی کارٹی (45) ویسٹ انڈیز کی جانب سے آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز تھے۔ کپتان شی ہوپ (ناٹ آؤٹ 17) اور شرفن ردرفورڈ (ناٹ آؤٹ 24) نے 36.5 اوور میں تین وکٹوں پر 230 رنز بنائے اور بنگلہ دیش پر سات وکٹوں سے جیت درج کی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے ناہید رانا، رشاد حسین اور عفیف حسین دھربو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم نے محمود اللہ (62)، تنزید حسن (46)، تنظیم حسن شکیب (45)، عفیف حسین دھربو (24) اور شرف الاسلام (15) رنوں کا تعاون کیا۔ ویسٹ انڈیز کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 45.5 اوورز میں 227 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ گڈاکیش موتی کو دو وکٹ ملے۔ مارکینو مینڈلی، روماریو شیفرڈ، جسٹن گریوز اور روسٹن چیس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ہندوستان کو 83 رنز سے شکست دی

Next Post

نائب صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد سوروس کے کھیل کا حصہ: بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک
کھیل

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

2026-09-06
درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا
کھیل

درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا

2026-09-06
کھیل

خطاب کی ہیٹ ٹرک کے مشن پر سبالینکا چوتھے راؤنڈ میں

2026-09-06
ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل
کھیل

ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل

2026-09-06
کھیل

ایف ٹی پی کی منصوبہ بندی ایسی ہو کہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مناسب وقت ملے: بی سی سی آئی

2026-09-06
کھیل

این سری رام بالاجی مردوں کے ڈبلز کے اگلے راؤنڈ میں، نِکی پونچا باہر

2026-09-06
ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
Next Post

نائب صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد سوروس کے کھیل کا حصہ: بی جے پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.